Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

سستا آٹا ۔۔۔۔ فلوز ملز کے خلاف کریک ڈاوٗن

ڈپٹی کمشنر ملتان طاہر وٹو نے عوام کو ریلیف دینے کیلئے گزشتہ روز اچانک فلور ملز کے خلاف کریک ڈاؤن کیا ، اور سرکاری سستے آٹے کی فراہمی میں تعطل پر 5 فلور ملز سیل کردیں۔

ڈپٹی کمشنر نے عوامی شکایات پر 10 فلور ملز کے خلاف کارروائی کی ، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کم ناپ تول پر سیفل فلور ملز کو 50 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا۔

ڈپٹی کمشنر کی جانب سے العمر فلور مل،حمزائی فلور مل اور کریم فلور مل کو سربمہر کرایا گیا۔

ڈپٹی کمشنر طاہر وٹو کا کہنا تھا کہ ضلع میں آٹے کے 56 سیل پوائنٹس قائم کئے گئے ہیں ، جہاں 10کلو کا آٹا 490 اور 20 کلو کا تھیلا 980 میں مہیا کیا جارہا ہے۔

طاہر وٹو نے بتایا کہ کسی صورت آٹے کی قلت نہیں ہونے دینگے۔

قبل ازیں ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر احمد جاوید نے بریفنگ دی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button