Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ایمپلائز یونین زکریا یونیورسٹی کے الیکشن:ملک صفدر حسین اور رانا مدثر ایمپلائز کے اعتماد جیتنے میں کامیاب

ایمپلائز یونین زکریا یونیورسٹی کے الیکشن میں فرینڈ ملازمین متحدہ محاذ نےمیدان مارلیا، پرو گریسو لبرل گروپ کی سخت مزاحمت بھی کام نہ آئی، ایک سیٹ مل سکی ۔
تفصیل کے مطابق زکریایونیورسٹی ایمپلائز یونین کے الیکشن امنعقد ہوئے جس میں تین گروپ آمنے سامنے ، تھے۔
الیکشن کمشنر رانا لیاقت کے مطابق پولنگ صبح 8 بجے سے شام چار بجے تک جاری رہی۔
کل ووٹوں کی تعداد2006 تھی جن کےلئے 18پولنگ سٹیشن بنائے گئے ہیں۔
دو پولنگ سٹیشن وہاڑی اور لیہ کیمپس میں قائم کئے گئے تھے۔
نتائج کے مطابق صدر ملک صفدر حسین 860ووٹ لیکر کامیاب ٹھہرے، ا ن کے مدمقابل غلام حر غوری 706ووٹ لے سکے، جبکہ شاہد ریاض موتھا نے 327ووٹ لئے ۔
سینئرنائب صدر صدیق بلوچ 893ووٹ لیکر کامیاب ہوئے ان کے مدمقابل ظفر چاچڑنے 692ووٹ اورغلام عباس نے 302ووٹ لئے ، نائب صدر کی سیٹ پر آصف رضا میر نے 862ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی، وقار کھوکھر نے 692اور آصف انصاری نے 353ووٹ لئے ، جنرل سیکرٹری پر رانا مدثر 862 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے، ان کے مدمقابل ندیم بوسن نے 729ووٹ لئے جبکہ قاسم سنجرانی نے 325ووٹ لئے ۔
فنانس سیکرٹری کی سیٹ پر حر غوری گروپ کے رفاق علی خان 811ووٹ لیکر کامیاب ہوئے، جبکہ عبدالستار رانجھا نے 779اور محمود نے 288ووٹ لئے ۔
جوائنٹ سیکرٹری پر حاجی اعجاز احمد 812ووٹ لیکرکامیاب ہوئے ،پریس سیکرٹری عبداللہ وینس 878ووٹ لیکر جیت اپنے نام کی،جبکہ سپورٹس سیکرٹری سید محمود الحسن شاہ نے 833ووٹ کے ساتھ جیت اپنے نام کی ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button