Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خصوصی تعلیم ملتان میں فن فیئر کی تقریب

گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خصوصی تعلیم ملتان میں فرسٹ ائیر اور تھرڈ ائیر کے طلباء و طالبات کی رجسٹریشن مکمل ہونے اور کلاسز کے اجراء کے سلسلے میں فن فئیر کی ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا۔
جس میں میاں محمد ماجد ڈسٹرکٹ آفسیر خصوصی تعلیم ملتان، قربان فاطمہ، جنرل سیکرٹری تحریک ساؤتھ پنجاب خواتین ونگ و کوارڈنیٹر وزارت انسانی حقوق ساؤتھ پنجاب اور کالج کے تمام تدریسی و غیر تدریسی سٹاف اور سپیشل طلباء وطالبات نے شرکت کی اور اس موقع پر طلباء و طالبات نے اپنی صلاحیتوں کا بھر پور اظہار کیا۔
ڈسٹرکٹ آفیسر خصوصی تعلیم ملتان میاں محمد ماجد، حمیرا فاروق ہاشمی پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خصوصی تعلیم ملتان، سائرہ سجاد سید وائس پرنسپل نے خطاب کیا , اور تمام تدریسی اور غیر تدریسی سٹاف کی طرف سے اس بات کا اعادہ کیا گیا کہ ہر پلیٹ فار م پر ان خصوصی بچوں کے مستقبل کیلئے پر ہر ممکن عملی اقداما ت کیئے جائیں گے اور یہ خصوصی بچے کسی طور پر بھی عام بچوں سے کم نہ ہیں۔
ضرورت صرف اس امر کی ہے ہم ان کو ان کی قائدانہ صلاحیتوں کے ساتھ ان کو زندگی کے ہر شعبے میں ساتھ لے کر چلیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button