Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

احسان اللہ قومی ٹیم میں شمولیت کے لیے پر امید

ملتان سلطانز کے فاسٹ بالر احسان اللہ بےتاب ہیں کہ جلدی سے ان کو قومی ٹیم کی کیپ مل جائے۔

ملتان سٹیڈیم میں صحافیوں گفتگو کرتے ہوئے پیسرکا کہنا تھا کہ ٹورنامنٹ سے قبل بہت محنت کی جس کا پھل مل رہا ہے، بہت عرصے سے گھرسے باہر ہوں مگر میرا ایک ٹارگٹ ہے جس کا تعاقب کررہا ہوں مجھے پاکستان کی کیپ ملنے کی امید ہے۔

یہ بھی پڑھیں ۔
پی ایس ایل 8: احسان اللہ احسان کی تباہ کن باولنگ، کوئٹہ کے گلیڈی ایٹرز110 پر ڈھیر، ملتان کے سلطانوں کو جیتنے کےلئے 111 رنز درکار

احسان کاکہنا تھا کہ میرے پہلے کوچ میرے والد ہیں جن کی سپورٹ کوچنگ کی وجہ سے میں اس مقام پر ہوں بعد میں اکیڈمی میں کوچز نے محنت کرائی ، وقار یونس میرے آئیڈیل ہیں ۔

پی ایس ایل سے قبل مجھے توقع تھی کہ میں اچھی پرفارمنس دوں گا، میرا ٹارگٹ یہی ہے کہ مجھے پی ایس ایل کا ٹاپ بولر بننا ہے اور ملتان سلطانز کو چیمپئن بنانا ہے، ہم ضرور ٹرافی جیتیں گے۔ اب تک میری فیورٹ وکٹیں بابراعظم اور جیسن رائے کی وکٹیں ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button