Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

داعی دین کا کام اپنی صلاحیتوں کو اللّہ کی راہ میں کھپانا ہے۔ ثوبان شرجیل

ثوبان شرجیل ناظم اسلامی جمعیت طلبہ پنجاب جنوبی نے تعمیر سیرت کیمپ میں شریک امیدواران جمعیت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمعیت طلبہ نے اس اندھیروں کے دور میں چراغ کو جلانے کا کام کیا ہے۔

اندھیروں کو دور کیا اجالوں کو عام کیا، اور پاکستان کو امید کا تعمیر کا اور جدوجہد کا پیغام دیا اس جدوجہد میں اس ملک پاکستان کی بقاء موجود ہے۔

اسلامی جمعیت طلبہ نے پاکستان کے تحفظ کیلئے دس ہزار نوجوانوں کی جانیں قربان کیں اور اب بھی جمعیت تعلیمی اداروں میں پاکستان کے طلبہ و طالبات کی ذہنی و فکری تربیت کر رہی ہے۔

اسلامی جمعیت طلبہ کے نصب العین کو اپنی زندگی کا نصب العین بنا لیں، نماز، فرائض، نوافل، قرآن سے اپنے تعلق کو مضبوط کریں۔

اس باطل دور میں حق کا ساتھ دیں اللّہ اور اسکے رسولؐ کے بتائے ہوئے اصولوں کے مطابق اپنی زندگی کو گزاریں۔

اس دعوت دین کے میدان میں باطل اور طاقتور روڑے اٹکائیں گے لیکن صبر ، استقامت اور دلیری سے کام سے لیں ۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسلامی انقلاب کی جدوجہد ہی ہمارا اولین فرض ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button