Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

ہمیں بڑے احتجاج پر مجبور کیا جارہا ہے :میپکو ایمپلائز پیغام یونین

میپکو ایمپلائز پیغام یونین نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حکومت وقت کو عموماً اور خصوصی ڈسکوز کمپنیز چیف ایگزیکٹو آفیسر کو انتباہ کرتے ہیں کہ موجودہ پالیسی کے تحت ملازمین محنت کشوں کو بیروزگار کیا جا رہا ہے۔

اس وقت نیسکو لاہور الیکٹرک سپلائی کمیپنی کی انتظامیہ کے غیر قانونی اقدام و محنت کشوں کو بلاجواز نوکری سے فارغ کرکے بیروزگاری میں اضافہ کیا جا رہا ہے۔

واپڈا ایمپلائز پیغام یونین گزشتہ 3 روز سے احتجاجی مظاہرے کے دوران لیسکو کے ملازمین کے مطالبات منظور نہ کئے گئے۔
اب ہڑتالی مظاہرے دھرنے کی صورت اختیار کر گیا لیکن لیسکو انتظامیہ کی بے حسی قابل مذمت ہے۔

ملتان الیکٹرک پاور کمپنی ملتان ،لاہور لیسکو کمپنی کے شانہ بشانہ شامل رہیں۔

اگر مطالبات تسلیم نہ کئے گئے تو ملتان پیغام یونین بھی احتجاجی تحریک شروع کرے گی۔

خواجہ ظہور احمد بٹ نے کہا کہ میپکو انتظامیہ قانون پر عملدرآمد نہیں کرتی اور نااہل افسران ایل آر اے 2010ءاور ایل او آر انڈسٹریل ابلتس آرڈیننس سے نابلند ہے۔جس کی وجہ میپکو ایمپلائز پیغام یونین ملتان کے باربار مطالبہ کرنے پر ہائیڈرو یونین جس کی رجسٹریشن منسوخ ہے لیکن ماہ غیر قانونی طور پر محنت کش مزدوروں کی تنخواہ زبردستی چندہ کٹوتی کی جارہی ہے۔

پیغام یونین لیسکو کے چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو ملتان کے سی ای او سے مطالبہ کرتی ہے کہ ڈیلی ویجز کنڈیکٹ ملازمین کو فی الفور مستقل کیا جائے۔

پریس کانفرنس کے دوران پیغام یونین کے عہدیداران رانا محمد اجمل ریجنل چیئرمین ، اے ڈی ساجد سیکرٹری جنرل، محمد واصف خان ضلعی سٹی چیئرمین، محمد نواز چدھڑ صوبائی صدر ملی لیبر فیڈریشن، سلیم عباس صدیقی، خواجہ محمد ناصر محمود، شاہد شاہ، اشفاق انصاری، حیدر علی، عطاءالرحمن، اسلم قیصرانی بھی موجود ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button