Paid ad
Breaking Newsتازہ ترینجرائم کی دنیا

جنوبی پنجاب میں اشتہاری ملزمان کی گرفتاری مہم کا آغاز

ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ ظفر اقبال اعوان (ستارہ امتیاز) نے جنوبی پنجاب کے تمام ریجنل پولیس آفیسرزکو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ اشتہاری ملزمان اور عدالتی مفروروں کو جلد از جلد گرفتار کرائیں، اسی طرح فوجی مفروران کو بھی جلد گرفتار کیا جائے ۔
انہوں نے مزید ہدایت کی کہ عادی مجرمان کو قانون کے کٹہرے میں لا کر سزائیں دلوائی جائیں تاکہ خطے میں امن و امان برقرار رہے۔
ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب نے کہا کہ جنوبی پنجاب کو جرائم سے پاک کرنا مشن ہے پولیس افسران جرائم پیشہ لوگوں کے سہولت کاروں کے خلاف بھی کارروائی کریں۔
انہوں نے کہا کہ محکمہ پولیس کی بدنامی کا باعث بننے والی کالی بھیڑوں کو بھی نکالا جائے، اختیارات کے غلط استعمال سے لوگوں کا استحصال کرنے والے کرپٹ پولیس افسران کے لئے محکمہ پولیس میں کوئی جگہ نہیں۔
انہوں کے کہا کہ اشتہاریوں کے خلاف مہم 15تا31 ستمبر تک جاری رہے گی، گزشتہ 24 گھنٹوں میں جنوبی پنجاب پولیس نے 102اشتہاری مجرمان، 60عدالتی مفرورگرفتار کئے جبکہ ایک فوجی مفرور کوبھی گرفتار کر کے متعلقہ آرمی افسران کے حوالے کیا گیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button