Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

معروف دانشور پروفیسر جمال ملک کی کتاب کی تقریب رونمائی

ارفرٹ یونیورسٹی جرمنی سے وابستہ پاکستان کے معروف مؤرخ اور دانشور پروفیسر ڈاکٹر جمال ملک کی کتاب (Islam in South Asia) کی تقریب رونمائی بہاءالدین زکریا یونیورسٹی کے شعبہ تاریخ و تہذیب میں منعقد ہوئی، تقریب میں اساتذہ اور طلبہ وطالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

اس موقع پر کتاب کے مصنف پروفیسر جمال ملک اور چیرمین شعبہ تاریخ پروفیسر محمد شفیق نے کتاب کے مندرجات پر سیر حاصل گفتگو کی۔

ارفرٹ یونیورسٹی میں پی ایچ ڈی کے طالب علم محمد عثمان نے بھی کتاب کی انفرادیت کو اجاگر کیا۔

شرکاء کی گفتگو سے اندازہ ہوا کہ کتاب اپنے موضوع اور اقتباس میں انتہائی ممتاز اور منفرد حیثیت کی حامل ہے۔ کتاب میں جنوبی ایشیا کی تاریخ کے ان گوشوں کو خاص طور پر موضوع تحقیق بنایا گیا ہے جن کا تذکرہ باقی تاریخی کتب میں عموماً نہیں ملتا۔

اگر یہ کہا جائے تو غلط نہ ہوگا کہ جمال ملک کی کتاب موجودہ اور آنے والی نسلوں کے لیے بہترین رہنما کتاب ہے جسے تاریخ اور ادیان کے اساتذہ اور طلباء کو ضرور پڑھنا چاہیئے۔ تقریب کے اختتام پر مصنف نے شرکاء کے سوالات کے جوابات بھی دیے۔

شعبہ تاریخ میں منعقدہ اس تقریب میں ڈین سوشل سائنسز پروفیسر عمران شریف، اور چیرمین شعبہ اردو پروفیسر ممتاز خان کلیانی نے خاص طور پر شرکت کی۔

دیگر شرکاء میں ڈاکٹر عمار زیدی، ڈاکٹر یاسر سیال، ڈاکٹر خاور نوازش، ڈاکٹر ریحان اقبال اور ڈاکٹر قسور عباس شامل تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button