Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

قائداعظم نے بطور لیڈر مسلمانوں کے حقوق کا تحفظ کیا

ڈائریکٹر جنرل ریجنل سروسز علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے کہا ہے کہ پاکستان بے شمار قربانیوں سے ملا لیکن اس میں قائداعظم محمد علی جناح کا کردار سرفہرست ہے۔

قائداعظم نے بطور وکیل جیسے علیحدہ ملک کا مقدمہ لڑا، اس کی مثال پورے برصغیر میں نہیں ملتی۔

ڈی جی ریجنل سروسز ڈاکٹر ملک توقیر احمدنے مزید کہا کہ قائداعظم نے بطور لیڈر مسلمانوں کے حقوق کا تحفظ کیا ،اور مسلمانوں کوایک جمہوری ملک حاصل کرنے میں کامیابی ملی۔بدقسمتی سے ہم سب کی وجہ سے یہ ملک وہ پاکستان نہیں رہا جو ہمارے قائدین کا خواب تھا ۔

ریجنل ڈائریکٹرعلامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ملتان کیمپس قیصر عباس کاظمی نے اپنے خیالات کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح میر کارواں تھے، اور ان کی انتھک کوششوں سے پاکستان میں رہنے والے تمام مذاہب کے افراد ایک آزاد جمہوری ریاست کے باشندے ہیں ۔

ڈی جی ریجنل سروسز ڈاکٹر توقیر احمدنے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ علامہ اقبال یونیورسٹی کا مقصد لوگوں کی بڑی تعداد تک تعلیم پہنچانا ہے ۔

ہمارا مشن تعلیم کو عام کرنا ہے یہ ایک ورچوئل یونیورسٹی کی طرح ہے ۔ہزاروں ٹیوٹرز ہمارے پلیٹ فارم پر تدریس کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔ہماری اپنے ٹیوٹرز سے ایک طالب علم کی طرح کی توقعات ہوتی ہیں۔تعلیم حاصل کیے بغیر جائز طریقے سے ترقی کرنا ناممکن ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پچھلے پچاس سالوں میں تقریبا 40 لاکھ لوگ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی سے تعلیم حاصل کر کے مختلف اسناد لے کرفارغ التحصیل ہو چکے ہیں۔

انہوں نے ہدایت کی کہ جو لوگ اس ادارے سے وابستہ ہیں وہ اپنے اردگرد کے لوگوں تک پیغام پہنچائیں کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی غیر تعلیم یافتہ افراد کو ہر سطح پر تعلیم کی سہولیات مہیا کر رہی ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button