Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

روٹری کلب کے عہدیداروں کی وائس چانسلر زکریا یونیورسٹی سے ملاقات

بہاء الدین زکریایونیورسٹی ملتان میں روٹری کلب ملتان اور سندھ کے روٹرین نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصو راکبر کنڈی کے ساتھ ملاقات کی۔

اس موقع پر میاں سلمان مبارک ، ملک محمد عمر ، چوہدری محمد طارق ، میاں محمد اصغر ، میاں محمد کاشف خان ، چوہدری فاروق، محمد صدیق ، زرینہ اشرف و دیگر ممبران نے شرکت کی۔

روٹری کلب کے ممبران نے وائس چانسلر کو روٹری کلب کی ملتان سمیت ملک بھر میں خدمات کے بارے میں آگاہی فراہم کی ۔

اس موقعہ پر میاں سلمان مبارک نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصو راکبرکنڈی شعبہ فارمیسی اور فوڈ سائنس سے طلباء طالبات کو انٹرن شپ کرانے کی آفر بھی کی۔

وائس چانسلر نے سندھ سے آئے ہوئے روٹرین کو ملتان آمد پر خوش آمدید کہا اور روٹری کلب کی خدمات کو سراہا ۔

ملاقات کے بعد وائس چانسلر نے روٹری کلب کے ممبران کے ساتھ وائس چانسلر آفس کے سامنے لان میں پودے لگائے۔

جبکہ روٹری کلب کی جانب سے یونیورسٹی کو بیسیوں پودے بھی دیے گئے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button