Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

سیلاب اور شدید بارشوں سے متاثرہ 911 سکولوں میں تعلیم کی بحالی کے لیے محکمہ سکول ایجوکیشن جنوبی پنجاب متحرک

ضلع ڈیرہ غازی خان اور راجن پور کے سیلاب اور شدید بارشوں سے متاثرہ 911 سکولوں میں تعلیم کی بحالی کے لیے محکمہ سکول ایجوکیشن جنوبی پنجاب متحرک، جزوی یا مکمل طور پر متاثرہ سکولوں کی تعمیر نو کے لیے اقدامات تیز، تعلیمی سرگرمیاں شروع کرنے بارے کوششیں بارآور ثابت ہونے لگیں۔

تفصیلات کے مطابق ڈیرہ غازی خان اور راجن پور میں سیلاب اور شدید بارشوں سے متاثرہ سکولوں کی تعمیر نو اور تعلیمی سرگرمیوں کی بحالی کے لیے محکمہ سکول ایجوکیشن جنوبی پنجاب نے اقدامات تیز کر دیے ہیں۔

اس سلسلے میں نقصانات کا تخمینہ لگانے اور متاثرہ سکولوں کی بحالی کا پلان مرتب کرنے کے لیے ایڈیشنل سیکرٹری آغا ظہیر عباس شیرازی کی نگرانی میں ایک خصوصی سیل ایجوکیشن سیکرٹریٹ میں کام کر رہا ہے۔

سیلاب متاثرہ علاقوں میں بچوں کو تعلیمی سہولیات کی فراہمی بارے لائحہ عمل تیار کیا گیا ہے جس پر عمل درآمد کرنے میں بین الاقوامی ادارہ یونی سیف بھی محکمہ سکول ایجوکیشن جنوبی پنجاب کی معاونت کر رہا ہے۔

سیلاب اور شدید بارشوں سے متاثرہ سکولوں کے حوالے سے تفصیلات بتاتے ہوئے ایڈیشنل سیکرٹری آغا ظہیر عباس شیرازی نے کہا کہ سیلاب سے ضلع ڈیرہ غازی خان کے 46 سکولوں کو مکمل اور 325 سکولوں کو جزوی نقصان پہنچا ، جب کہ ضلع راجن پور میں 12 سکول مکمل اور 528 سکول جزوی تباہ حالی کا شکار ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ متاثرہ سکولوں کی بحالی، سروے اور نقصانات کے تخمینے کے ساتھ ساتھ ابتدائی کیمپنگ اور آبادکاری کے لیے محکمہ تعلیم کے ضلعی دفاتر نے بھرپور کردار ادا کیا۔

اس وقت ضلع ڈیرہ غازی خان کے 13 اور راجن پور کے 4 سکول اپنی عمارتوں میں نہیں ہیں، یونیسیف کی معاونت سے محکمہ سکول ایجوکیشن جنوبی پنجاب نے 20 سکولوں میں خیموں کے کلاس رومز بنا کر تعلیمی سلسلہ بحال کیا ہے۔

آغا ظہیر عباس شیرازی نے کہا کہ 42 کے قریب ایسے سکول ہیں جن میں عارضی لرننگ سنٹر کا اہتمام کیا گیا، ہماری کوشش ہے کہ سیلاب متاثرہ علاقوں میں بچوں کے سکولوں سے ڈراپ آؤٹ کو روکا جائے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button