Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

سکول اساتذہ اب ٹریفک پولیس کے فرائض بھی سرانجام دیں گے

سکولز کے باہر حادثات کی روک تھام کے لئے ٹریفک پولیس کی ذمہ داری بھی اساتذہ کو دے دی گئی ۔
بڑی شاہراہوں پر قائم سکولز کے باہر اساتذہ کو بچوں کو روڈ کراس کروانی ہوگی۔ احکامات پر عمل نہ کرنے پر قانونی کارروائی کی جائے گی۔

چیف سیکرٹری پنجاب کی جانب سے اتھارٹیز کو جاری کیے گئے مراسلے میں لکھا گیا ہے کہ بچے صرف اساتذہ کی نگرانی میں ہی سٹرک پار کریں گے۔
سکولز کے باہر حادثات کی روک تھام کے لئےسکول انتظامیہ صبح اور چھٹی کے اوقات میں اساتذہ کی ڈیوٹی لگائےگی۔

ٹریفک پولیس اساتذہ کو ٹریفک رولز کے بارے میں تربیت فراہم کرے گی، تربیت یافتہ اساتذہ بچوں کو محفوظ طریقے سے روڈ کراس کروائیں گے۔

مراسلے میں مزید لکھا ہے کہ احکامات کی خلاف ورزی پر متعلقہ سکول کے خلاف کارروائی کی جائے گی، سکول ہیڈز جمعہ کے روز بچوں کو قواعدوضوابط،نماز اور دین اسلام پر خصوصی لیکچر بھی دیں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button