Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

نوازشریف زرعی یونیورسٹی میں فشریز پراڈکٹ بارے تربیتی ورکشاپ

ایم این ایس زرعی یونیورسٹی کے شعبہ فشریز اور سمال اینڈ میڈیم انٹر پرائزز بزنس فیسلیٹیشن سنٹر کے تعاون سے مچھلی کی ویلیو چین ایڈیشن اور فشریز پراڈکٹ کے موضوع پر ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔
ورکشاپ کروانے کا مقصد کسانوں و کاشتکارں میں زراعت کے علاوہ مچھلی کی فارمنگ کو فروغ دینا تھا۔
ورکشاپ میں پنجاب فشریز ڈیپارٹمنٹ سمیت دیگر پبلک اور پرائیوٹ اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔
تقریب سے ڈائریکٹر بزنس انکو بیشن سنٹر ڈاکٹر مبشر مہدی نے خطاب کرتے ہوئے فشریز سیکٹر میں جدید ٹیکنالونی کے ساتھ ساتھ مزید ریسرچ کرنے پر بھی زور دیا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر ناہید بانو اسسٹنٹ پروفیسر فشریز نے نئی ٹیکنالوجی پر روشنی ڈالی، انہوں نے کہا کہ بدلتے موسم کے ساتھ ساتھ فش فارمنگ میں جدت لانے کی بہت ضرورت ہے اور جدت سے کم خرچ میں زیادہ منافع حاصل کیا جا سکتا ہے۔
اس مو قع پر اسٹیٹ بنک کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد علی، رمادہ ملتان کے فوڈسیفٹی مینیجر، پنجاب فوڈ اتھارٹی سے ڈاکٹر محمد علی، پاکستان نیشنل ایکری ڈی ٹیشن کونسل کے ڈپٹی ڈائریکٹر نثار علی خان سمیت پراگریسیو فارمر، مچھلی کے کاشتکار وں نے بھی شرکت کی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button