Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

پاکستان میں سوشل میڈیا چند گھنٹوں کے لیے بند کردیا گیا

ملک بھر میں سوشل میڈیا پر پابندی شام 4 بجے تک رہے گی ، ذرائع

حکومت نے پاکستان میں سوشل میڈیا چند گھنٹوں کے لیے بند کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

سیکورٹی ذرائع کے مطابق نمازجمعہ کے دوران ٹی ایل پی کے کارکنوں کے ردعمل کا خدشہ ہے، جس پر وزارت داخلہ نے 11 سے 3 بجے تک سوشل میڈیا بلاک کرنے کے احکامات جاری کر دیئے، اور پی ٹی اے کو ٹویٹر، فیس بک، واٹس ایپ سمیت دیگر پلیٹ فارمز کو 3بجے تک بلاک رکھنے کی ہدایت جاری کردی گئیں۔

میڈیا ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ نے امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر ملک بھر میں تمام سوشل میڈیا ایپلی کیشنز بند کرنے کا فیصلہ کیا ، جس کی روشنی میں پاکستان میں سوشل میڈیا پر پابندی شام 4 بجے تک برقرار رہے گی ، حکومتی فیصلے کے بعد ملک میں فیس بک ، ٹوئٹر ، واٹس ایپ اور یوٹیوب بند ہونا شروع ہوگئیں۔

میڈیا ذرائع کی طرف سے اس ضمن میں مزید بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز بشمول انسٹا گرام ، ٹک ٹاک اور ٹیلی گرام کو بھی ملک بھر میں چند گھنٹوں کے لیے بند کیا گیا ہے .

یہ پابندی وزارت داخلہ کی طرف سے ہدایات ملنے کے بعد پی ٹی اے کی طرف سے لگائی گئی ہے ، جس کا اطلاق آج صبح 11 بجے سے ہوا ہے اور یہ پابندی شام 4 بجے تک جاری رہے گی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button