Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

شہریوں کو گیس پریشر کی سپلائی کےلئے سپیشل ٹاسک فورس قائم کردی گئی

جنرل مینجر شہزاد اقبال لون کے احکامات کی روشنی میں ملتان ریجن میں اسپیشل ٹاسک فورس کا قیام عمل میں لایا گیا ہے، جس کا مقصد کمپیریسر استعمال کرنے والے افراد کے خلاف کارروائی کرنا ہے۔

اس سلسلے میں حکام کا کہنا ہے کہ سردی کی شدت میں اضافہ کے ساتھ نومبر کے مہینے کے وسط سے ہی کمپریسر کے استعمال کے خلاف کارروائی شروع کردی گئی تھی، تاہم اس کا سلسلہ وسیع کرنے کےلئے فورس بنادی گئی ۔

اب ٹاسک فورس کمپریسر استعمال کے خلاف کارروائی میں مصروف عمل ہے اور اب تک 650 سے زائد گیس کنکشن منقطع کیے جا چکے ہیں۔

منقطع کیے جانے والے میٹر ایک ماہ کی معیاد پوری ہونے کے بعد ہی بحال ہو سکیں گے.

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button