Paid ad
Breaking Newsتازہ ترینجرائم کی دنیا

امن و امان میں بہتری کے لیے ممبران قومی و صوبائی اسمبلی کی تجاویز کا خیر مقدم کریں گے : آر پی او

ریجنل پولیس آفیسر جاوید اکبر ریاض نے کہا ہے کہ ممبران اسمبلی کا معاشرے میں امن کے حوالہ سے کلیدی کردار ہے اپنے حلقہ میں عوام سے قریبی روابط رکھنے کی بدولت مختلف حوالوں سے باخبر رہتے ہیں امن و امان میں بہتری کے لیے ممبران قومی و صوبائی اسمبلی کی تجاویز کا خیر مقدم کرتے ہیں ۔

یہ بات ریجنل پولیس آفیسر جاوید اکبر ریاض نے ممبران اسمبلی سے تعارفی اجلاس کے دوران کہی۔
اجلاس میں ممبران قومی اسمبلی محمد ابراہیم خان، ملک احمد حسین ڈیہڑ، طاہر اقبال، صوبائی وزیر حسین جہانیاں گردیزی ،صوبائی وزیر ڈاکٹر اختر ملک، ایم۔پی ایز ملک واصف مظہر راں ، محمد قاسم خان لنگاہ،نذیر احمد خان بلوچ، سید خاور علی شاہ، محمد فیصل خان نیازی، شاہدہ ملکہ حیات، زوار حسین وڑائچ ، محمد ندیم قریشی، وسیم بادوزئی،طارق عبداللہ،سلیم لابر، جاوید اختر انصاری،سبین گل نے بھی شرکت کی ۔

سٹی پولیس آفیسر ملتان خرم شہزاد حیدر ڈی پی او وہاڑی امیر عبداللہ نیازی،ڈی پی او خانیوال سید ندیم عباس، ڈی پی او لودھراں عبدالرؤف بابر بھی اجلاس میں شریک تھے ۔

ریجنل پولیس آفیسر نے ممبران اسمبلی کو ملتان ریجن میں امن و امان کی بہتری کیلئے اقدامات پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ عرس حضرت شاہ رکن عالم ،خانیوال ضمنی انتخاب، کرسمس، نیو ایئر نائٹ کے حوالہ سے پولیس کے مؤثر اقدامات کی بدولت امن و امان کی صورتحال قابو میں رہی، جبکہ اس دوران کئی خطرناک جرائم پیشہ گروہوں اور اشتہاری ملزمان کو بھی گرفتار کیا گیا اور منشیات کی ایک بڑی مقدار ملتان ریجن میں برآمد کر کے ملزمان کو جیل بھجوایا گیا ۔

ممبران اسمبلی نے پولیس اقدامات کو سراہا اور امن و امان میں مزید بہتری کے لیے تجاویز دیں ۔

جاوید اکبر ریاض نے کہا کہ ممبران اسمبلی کی تجاویز کو عملی جامہ پہنانے کے لیے پولیس اپنے وسائل بروئے کار لائے گی اور معاشرے میں مثبت تبدیلی کے لیے کمیونٹی پولیسنگ میں ممبران اسمبلی کا تعاون اہم ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button