Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

ہائیڈرو یونین سراپا احتجاج، کارکن سڑکوں پر آگئے

آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین سی بی اے کے زیراہتمام مرکزی جنرل سیکرٹری خورشید احمد کی ہدایت پر پورے پاکستان کی طرح میپکو ریجن کے تمام سرکل میں مطالبات کے حق میں احتجاج کیا گیا۔

میپکو ہیڈکوارٹر ملتان کے باہر خانیوال روڈ پر ریجنل چیئرمین چوہدری غلام رسول گجر کی قیادت میں احتجاج ریکارڈ کروایا گیا۔

مسعود علوی نے تلاوت قرآن پاک کی۔احتجاج سے خطاب کرتے ہوئے ریجنل چیئرمین میپکو چوہدری غلام رسول گجر نے کہا ہم وزیراعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان اور وفاقی وزیر توانائی انجینئر خرم دستگیر سے مطالبہ کرتے ہیں کہ میپکو میں لائن سٹاف کی کمی کی وجہ سے انہیں دہرا کام کرنے کے دوران حادثات سے محفوظ کرنے کے لئے بھرتی پر عائد پابندی فوری ختم کی جائے

۔اس کے برعکس تجربہ کار ملازمین گزشتہ چھ سال سے روز بروز ریٹائر ہو رہے ہیں جب کہ خالی آسامیوں پر بھرتی نہیں کی جا رہی۔

میپکو میں عرصہ دراز سے کام کرنے والے تمام غیر مستقل ملازمین بچوں کو فوری طور پر مستقل کیا جائے،ان ملازمین میں مستقل نہ ہونے کی وجہ سے شدید بے چینی اور اضطراب پایا جاتا ہے۔
بجلی چوری روکنے اور واجبات کی وصولی کے دوران ملازمین کو بجلی چور عناصر سے تحفظ فراہم کیا جائے۔

ریجنل سیکرٹری چوہدری محمود امجد نے شرکاء سے کہا کہ ملازمین ہر روز بجلی صارفین کی غنڈہ گردی کا نشانہ بنتے ہیں۔

اس کے برعکس کارکنوں کے لیے مجوزہ قانونی کاروائی پر عمل درآمد کے بجائے ان پر مزدور دشمن احکامات جاری کیے گئے ہیں۔حکومت ایسے کالے قوانین پر عمل درآمد روکے۔

وزارت توانائی ڈویژن کی جانب سے بارہا یقین دہانیوں کے باوجود صارفین کو سہولت فراہم کرنے کے حوالے سے حکم نامہ کو واپس لیا جائے۔

ریجنل چیئرمین ریونیو شکیل بلوچ و زونل چیئرمین ملتان چوہدری محمد خالد نے خطاب کرتے ہوئے کہا میپکو ملازمین میپکو بھر میں 67 لاکھ سے زائد بجلی کے کنکشنز پر اپنی جانوں پر کھیل کر دن رات خدمات سرانجام دے رہے ہی۔

ںریجنل ڈپٹی چیئرمین سجاد بلوچ و زونل سیکرٹری ملتان راشد یامین نے حکومت سے مطالبہ کیا ملک میں ضروریات زندگی کی اشیاء کی قیمتوں کی کمر توڑ مہنگائی کو کم کر کے ملازمین کی تنخواہوں اور پنشنوں میں حکومت آنے والے بجٹ میں مہنگائی کے مطابق کم از کم 100 فیصد اضافہ کرے۔

زونل چیئرمین جی ایس سی رانا محمد انور و زونل چیئرمین جی ایس او طارق صدیقی نے مطالبہ کیا کہ وزیراعظم پاکستان کے اعلان کے مطابق صنعتی، تجارتی، بینکوں اور میڈیا کے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ پر عمل کرائے، اور قومی اداروں کی مجوزہ نجکاری کے بجائے ان کی کارکردگی کو بہتر کیا جائے ،جس سے مثالی فرائض سرانجام دینے والے ملازمین کی حوصلہ افزائی ہوسکے۔

زونل سیکرٹری ریونیو شیخ شہباز علی و ڈویژنل چیئرمین حاجی الطاف مہار نے کہا کہ واپڈا ہسپتال اور پورے میپکو میں قائم ڈسپنسریز میپکو ملازمین کی بنیادی ضرورت ہیں، میپکو اتھارٹی سے گزارش ہے کہ ہسپتال کی سہولت کو میپکو ملازمین کے لیے ختم کرنے کے بجائے واپڈا ہسپتال اور میپکو ڈسپنسریز کو اپ گریڈ کیا جائے۔

مہنگائی سے نجات دلانے کے لئے بنیادی ضروریات کی اشیاء کی قیمتوں کو کم کرکے منجمد کریں۔

احتجاج میں چوہدری محمد یونس،سید عاطف زیدی،رانا محمد عمران،محمد شہزاد،شاہد رضا ملک،رانا محمد نواز،بابر ملک،عنصر عباس،آغا حسین،سلیمان بلوچ،رانا شاہد، الیاس جٹ،میاں عزیز الرحمان،مظہر عباس سیال،چوہدری محمد اظہر،میاں علیم،ذیشان پیرزادہ،عارف زکی،چوہدری شفاقت،مجاہد اعوان،طاہر گجر،چوہدری مقصود،چوہدری سلیم،آصف بلوچ،الطاف حسین،امجد ڈوگر،رانا خضر حیات،حافظ رانا نوید،شیخ بلال،عبدالواحد ہاشمی،نعیم شاہ،عاشق ڈوگر،راؤ ماجد مختیار،عشرت علوی،رانا سلیم تاج،رانا حماد،اشفاق علوی،راشد اعجاز،عادل ملک،رانا برہان،فیاض راں،انوار گجر،رانا پرویز،ساجد علوی،عقیل زاہد،ارسلان انور،مظہر بھٹی،اکرم غوری،ساجد خالد،زمان خان،شمون گجر، محمد کامران،محمد فاروق،احمد نوید،راؤ عرفان،ندیم گجر،فرحان ملغانی،حفیظ سعیدی،فضل پاشا،عمران گجر،محمد سہیل،عبداللہ باسط،محمد ساجد،اللہ دتہ، محمد یوسف،محمد اسلم،فیصل ملک،شان قدیر،اویس بخاری،اکبر علی،محمد صفدر،محمد جاوید،ملک رمضان، وقار سہوترہ،محمد عرفان،عدیل امیر،ارسلان رانا،سمیت میپکو ملازمین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button