ویمن یونیورسٹی ملتان کے دو یونیورسٹیوں کے ساتھ ایم او یو سائن

ویمن یونیورسٹی ملتان کے بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈانجنیئرنگ اینڈ میجمنٹ سائنسز اور یونیورسٹی آف اوکاڑہ کے ساتھ ایم او یو سائن ہوگئے، جس کے تحت یونیورسٹیاں ریسرچ کے فروغ اور اساتذہ کی کیپسٹی بلڈنگ کےلئے مل کر کام کریں گی۔
ان معاہدوں پر ویمن یونیورسٹی کی طرف سے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عظمیٰ قریشی، جبکہ یونیورسٹی آف اوکاڑہ کی طر ف سے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر واجد اور یونیورسٹی آف بلوچستان کی طرف سے پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عبدالرحمن خان نے دستخط کئے ۔
معاہدے کی رو سے دونوں یونیورسٹیاں فیکلٹی کی سطح پر ریسرچ میں معاونت کریں گی ، مشترکہ ریسرچ پیپر بھی لکھے جائیں گے ، ایم فل اور پی ایچ ڈی کی سپروائز بھی ہوں گے۔
اکیڈمک اور کریکولم کو بہتر بنانے کےلئے ایک دوسرے کے تجربات سے فائدہ لیا جائے گا، یہ معاہدے باہمی پارٹنر شپ کا سٹیٹس رکھیں گے ، یونیورسٹیاں ملکر سیمینار، سمپوزیم ، ورکشاپ ، اور لیکچرز کا اہتمام کریں گی ،یونیورسٹیوں پر کوئی ان معاہدوں کو جاری رکھنے کی کوئی معاشی اورقانونی بندش نہیں ہوگی۔
دستخط کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے، وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عظمیٰ قریشی نے دونوں ایم او یوز کو قومی اور عالمی تعلیمی اداروں کو ایک پلیٹ فارم پر لانے کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا ہے جہاں وہ اختراعی خیالات کا اشتراک کر سکیں، مشترکہ تحقیقی منصوبے شروع کر سکیں، مشترکہ مہارت سے فائدہ اٹھا سکیں۔
انہوں نے کہا کہ بڑھتی ہوئی گلوبلائزیشن میں قومی ترقی کے لیے تنظیموں اور پیشہ ور افراد کے مابین روابط زیادہ اہم ہوتے جا رہے ہیں۔
اس موقع پر ڈاکٹر مریم ذین ، ڈاکٹر حنا منیر ،ڈاکٹر سارہ مصدق اور دیگر فیکلٹی ممبران بھی موجود تھیں ۔