زکریا یونیورسٹی میں مارشل لا، وائس چانسلر سے براہ راست رابطے پر پابندی لگادی گئی
زکریا یونیورسٹی میں وائس چانسلر سے براہ راست رابطہ کرنے پرپابندی لگادی گئی۔
تفصیل کے مطابق زکریایونیورسٹی کے وائس چانسلر نے یونیورسٹی معاملات کےلئے براہ راست رابطے پر پابندی لگادی۔
اس سلسلے میں جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ تمام طلبا، اساتذہ ملازمین افسر وائس چانسلرسے براہ راست رابطہ نہیں کرسکتے، اس لئے وٹس ایپ،ای میل ،فونز کے ذریعے رابطہ نہ کریں، یہ وقت کےضیاع کا باعث ہے۔
اس لئے دفتری معاملات میں تھرو پراپر چینل اپنی درخواستیں ارسال کی جائیں۔
اس مراسلے کے بعد زکریایونیورسٹی کے طلباء کی طرف سے شدید ردعمل سامنے آیا ہے، انکا کہنا ہے کہ بیوروکریٹک رویہ اس یونیورسٹی کومزید تباہ کردے گا، اگر اپنےمسائل بارے میسج بھی نہیں کرسکتےتو معاملات کیسے چلیں گے ؟؟ وی سی آفس جائیں کوئی سننے کوتیار نہیں ہوتا ، پی ایس ملنے نہیں دیتا، اپنی آواز پہنچانے کےلئے فون،واٹس ایپ میسج بھجتے تھے، اس کی بندش بھی کردی گئی، یونیورسٹی عملاً مارشل لا کی طرف جارہی ہے۔