Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

بریسٹ کینسر اور اس کی آگاہی بارے سیمینار کا اہتمام

انسٹی ٹیوٹ آف کیمیکل سائنسز بہاء الدین زکریا یونیورسٹی ملتان میں مینار کینسر ہسپتال کے تعاون سے بریسٹ کینسر اور اس کی آگاہی کے حوالے سے سیمینار کا اہتمام کیاگیا۔

سیمینار سے ڈائریکٹر مینار کینسر ہسپتال ڈاکٹر سعید اختر نے خواتین میں بریسٹ کینسر کے حوالے سے شرکاء کو آگاہی دی۔

انہوں نے مینار کینسر ہسپتال میں موجود جدید مشینری ، آلات اور سہولیات سے بھی آگاہ کیا ، اور بتایا کہ مینار کینسر ہسپتال اس وقت پاکستان کا بہترین دس اور جنوبی پنجاب کا پہلا جدید ہسپتال ہے۔

سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر انسٹی ٹیوٹ آف کیمیکل سائنسز بی زیڈ یو پروفیسر ڈاکٹر محمد یعقوب نے سیمینار اور بریسٹ کینسر کے دن کے حوالے سے اس کی افادیت پر روشنی ڈالی۔

ڈاکٹر روبینہ مختار اور ڈاکٹر فامیہ عبداللہ نے خواتین شرکاء کو بریسٹ کینسر کے مختلف شعبوں اور خود کی جانچ پڑتال کے حوالے سے تربیت دی۔

انہو ںنے اپنے خطاب میں تمام خواتن شرکاء کو ترغیب دی کہ وہ عمر کے مختلف حصوں میں اپنے ٹیسٹ کرواتی رہیں ، جس کی مدد سے کینسر کے خدشات پر قابو پانا بہت حد تک آسان ہوجائے گا۔

اس کے علاوہ سیمینار میں شریک مہمان اساتذہ آف انسٹی ٹیوٹ آف کیمیکل سائنسز میں ڈاکٹر فرزانہ محمود ، ڈاکٹر ثریا منظور ، ڈاکٹر اسماء ، ڈاکٹر سعادت مجید ، ڈاکٹر ریحان حسن ، ڈاکٹر مظہر ، ڈاکٹر عدیل ، ڈاکٹر ساجداور طالبات نے شرکت کی۔ سٹیج سیکرٹری کے فرائص مناہل ظفر نے سرانجام دیے۔

عافیہ سعدیہ بتول نے تلاوت کلام پاک اور رافعیہ خورشید نے ہدیہ نعت کرنے کی سعادت حاصل کی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button