آئی بی ایف میں تین روزہ سپورٹس میلہ

بہا الدین زکریا یونیورسٹی ملتان میں آئی بی ایف ایگزیکٹو سوسائٹی کے زیر اہتمام سالانہ 3 روزہ سپورٹس میلہ سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر سٹوڈنٹس افیئرز ڈاکٹر احمد تسمان پاشا نے کہا ہے کہ طلباء وطالبات کی زہنی نشوونما کے لیے غیر نصابی سرگرمیاں بے حد ضروری ہیں، جس کے پیشِ نظر آئی بی ایف ایگزیکٹو سوسائٹی اپنے طلباء و طالبات کے لیے کھیل کے ساتھ ساتھ دیگر صحت مند سرگرمیوں کا انعقاد کرتی رہتی ہے تاکہ طلباء وطالبات میں چھپی ہوئی خدا داد صلاحیتوں کو سامنے لایا جا سکے ۔
اس موقع پر آئی بی ایف کے فیکلٹی ممبران ڈاکٹر اسد رحمان، ڈاکٹر حارث ملک،ڈاکٹر عرفان، ڈاکٹر ہما علی، پروفیسر مریم عارف اور دیگر اساتذہ نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی ۔
سپورٹس گالا کے پہلے روز کی کرکٹ فاتح ٹیم بالسٹک بامبرز قرار پائی، جس میں رضوان اور اسد عباس کو بہتر کھلاڑی قرار دیا گیا ، اور فٹبال کی فاتح ٹیم محرون پینٹم قرار پائی ، جس کی جیت میں سعد رحمان صدر آئی بی ایف ایگزیکٹو سوسائٹی نے دو گول کر کے اہم کردار ادا کیا۔
اس کے علاوہ لڑکیوں کے لئے کھیلوں کے مقابلے دوسرے روز کروائے جائیں گے۔
چیف آرگنائزر سپورٹس گالا ایگزیکٹو سوسائٹی محمد مرسلین ، سعد رحمان، اسد عباس ، اسامہ حمید ، علی زین، واصف اقبال کے مطابق آج دوسرے روز رسہ کشی سو میٹر ریس ،لڈو اور سکون ریس کے مقابلہ جات ہوں گے ۔