Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زکریا یونیورسٹی کی سینڈیکیٹ کے الیکشن کا اعلان کردیا گیا

چار ممبران کی مدت پوری ہونے کے بعد زکریا یونیورسٹی کی سینڈیکیٹ کا الیکشن کا اعلان کردیاگیا۔

رجسٹرار کی طرف سے جاری ہونے والے شیڈول کے مطابق یونیورسٹی ایکٹ کے مطابق سینڈیکٹ کے ارکان کا الیکشن 7 فروری منگل کو منعقد ہوگا ، جس میں یونیورسٹی اساتذہ اپنا حق رائے رہی استعمال کریں گے۔

لیکچرر، اسسٹنٹ پروفیسر، ایسوسی ایٹ پروفیسر اور پروفیسر کی نشست پر ووٹنگ کے لئے ووٹر لسٹ بھی جاری کردی گئی ، جس کے مطابق پروفیسر کی نشست پر 89افراد اپنا ووٹ کاسٹ کریں گے ، ایسوسی ایٹ پروفیسر کی سیٹ کےلئے 142 افراد اپنا ووٹ کاسٹ کریں گے ، جبکہ اسسٹنٹ پروفیسر کے لئے 188 اور لیکچرر کے لئے 166 اساتذہ اپنا ووٹ کاسٹ کریں گے۔

شیڈول کے مطابق کاغذات نامزدگی 12جنوری تک جمع کرائے جاسکتے ہیں ، 13 جنوری کو نامزد امیدواروں کی فہرست رجسٹرار آفس کے باہر آویزاں کی جائے گی ، 17جنوری کو سکروٹنی کے بعد امیدواروں کی فہرست جاری کی جائے گی، 24جنوری کو امیدواروں کی سکروٹنی کے بعد کی فہرست جاری کی جائے گی ، 27 جنوری کو کاغذات نامزدگی واپس لیئے جاسکتے ہیں۔

30جنوری کو حتمی امیدواروں کی فہرست جاری کردی جائے گی، جبکہ سات فروری کو پولنگ ڈے ہوگا ۔

صبح 10 بجے شام چار بجے تک کمیٹی روم میں ووٹ کاسٹ کئے جائیں گے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button