جامعہ زرعیہ : کرائم سین تحقیق اور فرانزک مطالعاتی تعلیم کے موضوع پر سیمینار کا انعقاد
ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں شعبہ بائیو ٹیکنالوجی اور پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کے تعاون سے کرائم سین تحقیق اور فرانزک مطالعاتی تعلیم کے موضوع پر سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔
سیمینار کی صدارت کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اشتیاق احمد رجوانہ نےپیفاسا اور زرعی یونیورسٹی ملتان کے شعبہ بائیو ٹیکنالوجی کے اس اشتراکی قدم کو خوش آئند قرار دیا۔
اس موقع پر آفتاب علی شاہد نے پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کے تمام شعبہ جات کے حوالے سے روشنی ڈالی اور یہ بھی بتایا کہ ایجنسی کے آفیسرز بین الاقوامی سطح پر تربیت یافتہ ہیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ کرائم سین یونٹ کی خدمات اور مروجہ طریقہ کار کو طلباء سامعین تک پہنچایا اور یقین دہانی کروائی کہ پنجاب فرانزک ایجنسی اور جامعہ زرعیہ ملتان کرائم سین تحقیقی آگاہی مہم میں باہم ساتھ کام کرے گی۔
ڈاکٹر سرمد فروغ ارشد نے فرانزک سائنس اور جنیاتی مطالعہ پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ جدید علوم کی بدولت اب ہم جنیاتی سطح پر فرانزک مطالعہ کر رہے ہیں۔
آخر میں ڈاکٹر محمد عثمان کوارڈینیٹر بائیو ٹیکنالوجی نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔
س موقع پر پروفیسر ڈاکٹر محمد آصف رضا،ڈاکٹر جنید علی خان، ڈاکٹر شاہد علی، ڈاکٹر علی حیدر، رانا شاہ بخت سمیت دیگر فیکلٹی اور طلباء و طالبات کی کثیر تعداد موجود تھی۔