Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زکریا یونیورسٹی : ڈویلپمنٹ آف انٹرپرپینورشپ مائنڈز کے موضوع پر سیمینار کا انعقاد

زکریا یونیورسٹی ڈیپارٹمنٹ آف انٹومالوجی کے زیر اہتمام بعنوان "ڈیولپمنٹ آف انٹرپینورشپ مائنڈز’ منعقد ہوا، اس سیمینار کے مقرر حافظ عبداللہ مصطفی تھے۔

عبداللہ مصطفی نے طلباء اور فیکلٹی ممبران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کسی دور میں میڈیکل سائنس اور انجینئرنگ کی ڈگریوں حاصل کرنے کی طرف رجحان سب سے زیادہ تھا، پھر یونیورسٹیوں میں مختلف ڈگری پروگرام کی مانگ بڑھی اور طلباء کو مختلف ملازمتوں کے لئے تیار کیا گیا، مگر اب پوری دنیا میں سکلز ڈویلپمنٹ اور بزنس ڈویلپمنٹ کی ڈیمانڈ سب سے زیادہ ہے، لہذا طلباء کو سکلز سیکھنے اور بزنس آئیڈیاز اور بزنس سٹارٹ اپ کی طرف توجہ دینی چاہیے اور یہی وجہ ہے کہ ہائیر ایجوکیشن کمیشن آف پاکستان نے ہر ڈگری پروگرام میں انٹر پرینیورشپ کے کورسز کو لازمی قرار دیا ہے۔

سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر محمد رزاق چیئرمین ڈیپارٹمنٹ آف انٹومالوجی نے خطاب کرتے ہوئے طلباء کو نصیحت کی کہ مسلسل محنت اور نئی سکلز سیکھنے پر زور دیں تا کہ ملازمت ڈھونڈھنے کی بجائے ملازمت دینے والے بنیں۔

پروفیسر ڈاکٹر ناظم حسین لابر ڈین فیکلٹی آف ایگریکلچرل سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی نے خطاب کرتے ہوئے سیمینار کے انعقاد پر مبارکباد دیتے ہوئے اس بات کو سراہا کہ اس طرح کے سیمینارز طلباء کی ذہنی اور تخلیقی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لئے بہت اہم ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button