Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ایمرسن یونیورسٹی کا ایچ ای سی ٹیسٹنگ سروس سے استفادہ کرنے کا فیصلہ

ایمرسن یونیورسٹی کا لیکچرار اور نان ٹیچنگ سٹاف بھر تی کےلئے ایچ ای سی کی ٹیسٹنگ سروس سے استفادہ کرنے کا فیصلہ

تفصیل کے مطابق ایمرسن یونیورسٹی نے تمام مضامین میں لیکچرار کے ساتھ ساتھ نان ٹیچنگ سٹاف بھرتی کرنے کا اعلان کیا تھا، جس کےلئے ہزاروں درخواستیں موصول ہوئیں، جن کی شارٹ لسٹنگ میں شفافیت کو یقینی بنانے کےلئے ایچ ای سی کی ٹیسٹنگ سروس سے مدد لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کا کہناہے کہ اسسٹنٹ پروفیسرز کا سلیکشن بورڈ مکمل ہوچکا ہے، جس کے باقی مراحل طے ہورہے ہیں، جبکہ دیگر اسامیوں میں شفافیت کےلئے وائس چانسلر ڈاکٹر محمد رمضان نے سکروٹنی کا عمل ایچ ای سی ٹیسٹنگ سروس کے ذریعے کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

جس کےلئے ایک مراسلہ ایچ ای سی کو ارسال کردیا ہے کہ جن امیدواروں نے نوکریوں کےلئے اپلائی کیا ہے، ان کا ٹیسٹ لیا جائے۔

امکان ہے کہ آئندہ ماہ اس ٹیسٹ کا انعقاد ہوجائے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button