ائیر یونیورسٹی ملتان کیمپس کے زیر اہتمام ایک ماہ کا شارٹ کورس کا انعقاد
ڈیپارٹمنٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن ائیر یونیورسٹی ملتان کیمپس کے زیر اہتمام ایک ماہ کا شارٹ کورس "آن لائن ارننگ” پر کروایا گیا، جس میں یونیورسٹی کے طلباء و طالبات کے علاوہ مقامی نوجوانوں نے بھی شارٹ کورس میں داخلہ لیا۔
کورس کا بنیادی مقصد نوجوانوں کو آنلائن ارننگ کی ٹریننگ دینا اور مختلف آنلائن ارننگ کے پلیٹ فارمز متعارف کروانا اور پریکٹیکل کروانا تھا، محمد اسلم اس شارٹ کورس کے ٹرینر تھے ،جنہوں نے ایک ماہ کے سیشن میں بچوں کو بنیادی تعلیم کے ساتھ ساتھ اس کی کمپیوٹر بیسڈ پریکٹس بھی کروائی۔
اس موقع پر کیمپس ڈائریکٹر ڈاکٹر غلام علی نے کہا کہ آنلائن ارننگ وقت کی ضرورت ہے، اس میں بچے زیرو انویسٹمنٹ کے ساتھ گھر بیٹھے روزگار کما سکتے ہیں.
آخر میں ڈاکٹر غلام علی (ڈائریکٹر کیمپس) نے ٹرینر محمد اسلم کو شیلڈ دی، ڈائریکٹر کیمپس اور ڈاکٹر محمد عباس (ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ بزنس ایڈمنسٹریشن) نے بچوں میں سیشن کے اختتام پر سرٹیفیکیٹ تقسیم کئیے.