بھارت نیوزی لینڈ ٹیسٹ سیریز : بنگلورو میں بھارت کا بھیانک آغاز، پوری ٹیم 46 کے رنز پر پویلین لوٹ گئی
:
بھارتی ٹیم ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں اپنے گھر اپنے قلیل ترین اسکور پر آوٹ ہوگئی ہے۔
نیوزی لینڈ کے خلاف بنگلور میں اس کی پہلی اننگ 31.2 اوورز میں صرف 46 رنزبناکر آئوٹ ہوگئی۔ آخری 7 وکٹیں صرف 15 رنزبناسکیں۔
تباہی میں اہم کردار فاسٹ بائولر میٹ ہنری نے اداکیا،انہوں نے 13.2 اوورز میں3 میڈن کے ساتھ صرف 15 رنز دے کر 5 وکٹیں لیں۔
ولیم اوروکے نے12 اوورز کئے۔6 میڈن ڈالے۔2 رنزکے عوض 4 آئوٹ کئے۔
ویرات کوہلی چلے نہ روہت شرما۔رشی پنت بچاسکے نہ جیسی وال، 5 کھلاڑی صفر پر گئے۔صرف 2 بیٹرز ڈبل فیگر میں داخل ہوئے ، جیسی وال 13 اور رشی پنت 20 کرسکے۔9 بیٹرز سنگل فیگر پر باہر تھے۔
اس سے قبل انڈیا کا ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں آسٹریلیا کا قلیل ترین اسکور آسٹریلیا کے خلاف ملک سے باہر ایڈیلیڈ میں 2020 میں 36 ہے لیکن ہوم گراؤنڈ پر نیاریکارڈ آج بنا ہے،یہ ہوم میدانوں میں اب تک کا کم ترین ٹوٹل ہے۔
اس سے قبل ویسٹ انڈیز کے خلاف نئی دہلی میں نومبر 1987 میں بھارت کا کم ترین اسکور75 تھا۔
نیوزی لینڈ کے خلاف اس سے قبل ویلنگٹن میں 1976 میں 81 اور اپنے ملک موہالی میں 1999 میں 83 تھا۔یوں بھارت ایک ہیڈ لائن بن گیا۔
یاد رہے کہ بھارت ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کا ٹاپ امیدوار،ٹیبل پر اوپر ہے۔