Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

پی ایس ایل ایکس : اسلام آباد یونائیٹڈ کا ناقابل شکست رہنے کا ریکارڈ، سلطانز کو 7 وکٹوں سے شکست

کولن منرو 45، صاحب زادہ فرحان 22، انڈریس گوس80 کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری پاکستان سپر لیگ ایکس کے 13ویں میچ میں دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو اس کے ہوم گراؤنڈ پر 7 وکٹ سے شکست دیدی۔

ملتان سلطانز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کی اور مہمان ٹیم کو جیت کےلئے 169 کا ہدف دیا، جسے یونائیٹڈ کے بلے بازوں نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 17 بالز پہلے پورا کرلیا۔

ہدف کے تعاقب میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے آغاز تیز رفتاری کیا، 29 کے مجموعی سکور پر صاحب زادہ فرحان 22 رنز بنا کر عبید شاہ کا شکار بنے، دوسری وکٹ کی شراکت داری میں مہان ٹیم کے بلے بازوں نے میزبان بالرز کی جم کر دھلائی کرتے ہوئے 81 رنز بنائے اور مجموعہ 110 پر لے گئے۔

ملتان سلطانز کو دوسری کامیابی کولن منرو کی وکٹ کی صورت میں ملی، افتخار احمد نے نے انکو بریس ویل کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کروایا ، وہ اس وقت 45 رنز پر بیٹنگ کر رہے تھے۔

تیسری وکٹ کے لئے انڈریس گوس اورمحمد نواز نے سکور کارڈ آگے بڑھایا، 55 رنز کا اضافہ کیا، اور ٹیم کو جیت کے پاس لے گئے، محمد نواز 21 کے ذاتی سکور پر جارڈن کا شکار بنے۔ انڈری گوس نے چھکا مار کر ٹیم کو جیت ہمکنار کرتے ہوئے مطلوبہ ہدف 17 گیندوں پہلے پورا کرلیا۔ اندریس گوس 80، سعد مسعود بنا کوئی رن بنائے ناٹ آؤٹ رہے۔

ملتان سلطانز کی جانب سے کرس جارڈن، میخائل بریسویل اور عبید شاہ نے 1-1 وکٹ حاصل کی۔

اس قبل ملتان سلطانز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 168 رنز بنائے۔ عثمان خان61، محمد رضوان 36، یاسر خان 29 کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔

ملتان سلطانز نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو پچ کی مشکل کنڈیشن پر محتاط انداز اپنایا، اور ٹیم مجموعے کی ففٹی مکمل کی۔ گزشتہ میچ کے نصف سنچری بنانے والے یاسر خان 29 کے انفرادی سکور پر آؤٹ ہوگئے،محمد نواز کی گیند پر محمد شہزاد نے نے انکا کیچ تھاما۔
دوسری وکٹ 116 کے مجموعہ پر گری، جب محمد رضوان 36 سکور بناکر شاداب خان کی گیند پر شارٹ کھیلنے کی کوشش میں کیچ آؤٹ ہوگئے۔ مخائل بریس ویل 9 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔

افتخار احمد اور عثمان خان نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کی، عثمان خان نے پی ایس ایل میں 5ویں نصف سنچری مکمل کرنے کےلئے 29 گیندوں کا سہارا لیا، جس میں 4- 4 چھکے اورچوکے شامل تھے۔ انہوں نے 61 رنز بنائے اور رائلی کی گیند پر رن بنانے کی کوشش میں اپنی وکٹ گنوا بیٹھے۔ افتخار احمد 8 کے سکور پر جیسن ہولڈر کی گیند ہر کیچ آؤٹ ہوگئے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے شاداب خان،رائلی، جیسن ہولڈر اور محمد نواز نے 1-1 وکٹ حاصل کی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button