Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

قاسم بیلہ سکول کے بچوں کی سنی گئی

سی ای او ایجوکیشن ملتان ڈاکٹر صفدر حسین واہگہ کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی ملتان کی جانب سے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول قاسم بیلہ ملتان کینٹ میں سینئر سماجی رہنما و ماہر تعلیم میاں نعیم ارشد نے ڈائریکٹر ملتان آرٹس کونسل محمد سلیم قیصر، سینئر ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ہائی سکول چک نمبر 14 فیض ظفر اقبال خان بابر، سیکنڈ ہیڈ ماسٹر چوہدری محمد اشفاق ،ٹیچر عمران مرزا، عثمان جاوید عطاری اور دیگر نے سکول کے 30 طلباء میں جرسیاں تقسیم کیں۔

اس موقع پر مقررین کہنا تھا کہ سرکاری سکولز بچوں کی تعلیم و تربیت کے لیے بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں، موجودہ حکومت شرح خواندگی میں اضافہ اور معیار تعلیم میں بہتری کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔ سرکاری اسکولوں میں اعلی تعلیم یافتہ و تجربہ کار اساتذہ جدید انفراسٹرکچر، وسیع پلے گراؤنڈ اور بچوں کے لیے پرکشش تعلیمی ماحول کی بدولت والدین کے اعتماد کی بحالی خوش ائند ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سرکاری سکولوں میں نصابی وہم نصابی سرگرمیوں کو خاص اہمیت دی جاتی ہے، جس سے بچوں میں اعتماد سازی اور پوشیدہ صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے بہترین مواقع میسر اتے ہیں۔

سیکنڈ ہیڈ ماسٹر چوہدری محمد اشفاق نے کہا کہ گورنمنٹ ہائی سکول قاسم بیلہ ملتان شہر کی خوبصورت و معیاری درسگاہ ہے، اسکول ہیڈ ماسٹر مہر اعجاز حسین چاون کی قیادت میں تیزی سے ترقی کی منازل طے کر رہا ہے ۔ سکول میں نئی داخلہ مہم کا اغاز کر دیا ہے۔ بچوں کی تعداد کے حوالے سے گورنمنٹ ہائی سکول قاسم بیلہ ایک بڑا سکول ہے، ہمیں خوشی ہے کہ والدین ہمارے سکول پر اعتماد کرتے ہیں۔ تمام اساتذہ کرام محنت اور لگن سے اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں سے فروغ تعلیم کے لیے سرگرم عمل ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button