Paid ad
Breaking NewsInternationalتازہ ترین

حرم میں سماجی فاصلہ ختم، پوری گنجائش کے ساتھ نماز کی ادائیگی

سعودی عرب میں عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب اپنائے جانے والے ضابطہ اخلاق (ایس اوپیز ) کی پابندیاں ختم کردی گئی ہیں۔

پابندیوں کے خاتمے کے بعد مسجدالحرام اور مسجد نبویؐ میں سماجی فاصلےکے بغیر پوری گنجائش کے ساتھ نماز کی ادائیگی ہوئی۔

اس کے علاوہ حرم شریف میں عشاء میں صحن، دالان اور چھتوں پرنمازیوں کی بڑی تعدادنے عبادت کی۔

سعودی عرب نے مملکت میں داخلے کیلئے پی سی آر ٹیسٹ اور قرنطینہ کی شرط ختم کردی۔

دوسری جانب روضہ رسولﷺ پرحاضری کے لیے بذریعہ ایپلیکیشن اجازت نامہ حاصل کرنا ضروری قرار دیا گیا ہے۔

نماز کے لیے’توکلنا‘ اپلیکیشن پر ویکسی نیشن کی خوراکیں مکمل ہونےکی شرط برقرار رہے گی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button