Breaking NewsEducationتازہ ترین
ساڑھے 12 ہزار سیٹوں کے لئے ساڑھے 5 لاکھ درخواستیں

سکولوں میں ساڑھے 12 ہزار عارضی اساتذہ کی بھرتی کیلئے درخواستوں کی بھرمار ہوگئی ، عارضی بھرتی کیلئے 5 لاکھ 58 ہزار امیدواروں نے درخواستیں جمع کروادی۔
بتایا گیا ہے کہ درخواستیں جمع کروانے کی آخری تاریخ 30 جنوری مقرر کی گئی تھی،اب مزید درخواستوں کیلئے ایس ٹی آئی پورٹل بند کردیا گیا، صوبہ بھر میں سکول ٹیچر انٹرن 4 ماہ کیلئے بھرتی کیے جانے ہیں۔
ایس ٹی آئی کا کنٹریکٹ 31 مئی کو ختم ہو جائے گا، عارضی اساتذہ کے کنٹریکٹ یکم فروری سے شروع ہوگا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اتنی بڑی تعداد میں درخواستیں جمع ہونا لمحہ فکریہ ہے یہ بیروزگاری کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔