Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

73 ویں پنجاب گیمز : ملتان ڈویژن کی شاندار کارکردگی

حکومت پنجاب نے سپورٹس اینڈ یوتھ افئیر ڈیپارٹمنٹ کی زیر انتظام پنجاب کے کھلاڑیوں کے لیے 73ویں پنجاب گیمز کا انعقاد لاہور شہر میں کیا ، جس میں ملتان ڈویژن نے پنجاب کے دیگر دس ڈویژن کے ہمراہ تیس میل اور آٹھ فی میل کھیلوں کے مقابلہ جات میں 430 مرد و خواتین پر مشتمل دستہ کے ساتھ سے شرکت کی ، اور اپنی بہترین صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے میڈلز حاصل کیے۔

جس میں ملتان ڈویژن کے دستہ نے رانا ندیم انجم ڈویژنل سپورٹس آفیسر ملتان کی قیادت میں حصہ لیا ، اور 72 ویں پنجاب گیمز میں اپنی ساتویں پوزیشن کو بہتر کرتے ہوئے اس دفعہ ٹاپ فور میں جگہ بناتے ہوئے چوتھی پوزیشن حاصل کی۔

حالانکہ اس دفعہ دس ڈویژن نے ان گیمز میں حصہ لیا تھا۔
ملتان ڈویژن کو ایک اور اعزاز بھی حاصل ہوا کہ رانا ندیم انجم کی سربراہی میں اس دفعہ مارچ پاسٹ کی ذمہ داری بھی ملتان ڈویژن کے حصہ میں آئی، جس کو احسن طریقے سے سرانجام دیا گیا۔

اس ایونٹ میں ملتان ڈویژن کو اولمپین ارشد ندیم اور محمد رشید کی ہمراہی بھی میسر رہی۔

مجموعی طور پر چوتھی پوزیشن حاصل کرتے ہوئے ملتان ڈویژن نے میڈلز کی ٹیبل پر ٹوٹل 49 میڈلز حاصل کیے۔

جس میں 9گولڈ۔16سلور اور 24برونز میڈل حاصل کیے۔اور پوائنٹ ٹیبل پر 1209پوائنٹس حاصل کرتے ہوئے ٹاپ فور میں جگہ بنائی۔

ملتان ڈویژن سے آرچری میل میں ایکگولڈ۔ایک سلور۔اتھلیٹکس میں ایک گولڈ میل میں جبکہ ایک سلور فی میل میں۔بیس بال میں سلور میڈل۔باڈی بلڈنگ میں ایک برونز۔باکسنگ میں ایک گولڈ اور ایک سلور۔۔سائیکلنگ میں ایک برونز میل جبکہ فی میل میں دو سلور اور چار برونز۔فٹ بال میں ایک سلور ۔جمناسٹک میں ایک سلور دو برونز۔جوجسٹو میں دو برونز ۔کراٹے میں ایک سلور۔کک باکسنگ میں ایک گولڈ ۔ایک برونز۔لان ٹینس میں ایک سلور ایک برونز۔رولر سپورٹس میں دو گولڈ۔دو سلور اور ایک برونز۔رگبی میں ایک برونز۔سکواش میں ایک برونز۔ٹیبل ٹینس میں ایک گولڈ۔ایک سلور۔اور ایک برونز میل جبکہ ایک برونز فی میل میں۔تیکوانڈو میں دو گولڈ۔تین سلور۔اور ایک برونز میڈل۔ریسلنگ میں تین برونز جبکہ ووشو میں بھی دو برونز حاصل کیے ،اس طرح مجموعی طور پر ملتان ڈویژن نے 49میڈلز حاصل کیے۔

ملتان ڈویژن کے کھیلوں سے وابستہ حلقوں نے پنجاب گیمز میں ملتان ڈویژن کی شاندار کارکردگی پر انتہائی مسرت کا اظہار کرتے ہوئے رانا ندیم انجم ڈویژنل سپورٹس آفیسر ملتان اور ان کی ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ملتان ڈویژن میں باصلاحیت کھلاڑیوں کی کمی نہیں ہے، بس ان نکھارنے کے لیے مناسب اقدامات کی ضرورت ہوتی ہے۔

اس سلسلہ میں سپورٹس ڈیپارٹمنٹ ملتان اپنے فرائض احسن طریقے سے سرانجام دے رہا یے۔اسی وجہ سے ملتان ڈویژن کی کارکردگی دن بہ دن بہتر ہوتی جارہی ہے۔

امید ہے کہ اسی طرح محنت اور لگن کے ساتھ کام کرتے رہنے سے ملتان جلد ہی پہلی پوزیشن حاصل کرلے گا۔

رانا ندیم انجم نے ملتان ڈویژن کی شاندار کارکردگی پر کھلاڑیوں۔کوچز۔سپورٹس افسران۔کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ تمام افراد کے آپس میں بہترین روابط کی وجہ سے ملتان ڈویژن کو یہ اعزاز حاصل ہوا کہ وہ نمبر سات سے نمبر چار کی پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب ہوا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button