Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

15سال تک کے بچوں کی ویکسی نیشن شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا

کورونا وائرس کی بڑھتی صورتحال کے پیش نظر حکومت پاکستان نے کوروناویکسی نیشن کیلئےعمر کی حد میں مزید کمی کرتے ہوئے 13 ستمبر سے 15 سال عمر کے بچوں کی ویکسی نیشن شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، 15 سے 18 سال عمر کے شہریوں کو صرف فائزر ویکسین مفت لگائی جائے گی۔
بچوں کا رجسٹریشن سرٹیفیکٹ (فارم ب نمبر )لازماً درکار ہو گا، ویکسینیشن سرٹیفکیٹ موجودہ نظام کے تحت ہی حاصل کیا جا سکے گا۔
این سی او سی کا مزید کہنا تھا کہ تمام مرکزی ویکسین سینٹر ز پہ فائزر ویکسین 15 – 18 سال شہریوں کے لیے موجود ہوگی، جبکہ موبائل ویکسی نیشن ٹیمیں بھی سکول وکالجوں میں 15- 18 سال کے طلبا کو ویکسین لگائیں گی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button