Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

سکولوں کے لئے خوشخبری، این ایس بی ریلیز

پنجاب بھر کے سکولوں کے لئے تین ارب 74 کروڑ 30 لاکھ کا بجٹ جاری کردیا گیا۔

تفصیل کے مطابق حکومت نے سکولوں کے اخراجات کےلئے نان سیلری بجٹ کی قسط جاری کردی، جو تین ارب 74کروڑ 30لاکھ کی ہے ۔

جاری مراسلے کے مطابق ملتان کے لئے 11کروڑ 39لاکھ 37ہزار روپے ، بہاولپور 10کروڑ80لاکھ ، ڈی جی خان 10 کروڑ 98 لاکھ روپے ، فیصل آباد کے لئے 19 کروڑ 64 لاکھ روپے ، لیہ کے لئے 13کروڑ 80لاکھ روپے ، لودھراں کے لئے 5کروڑ 83لاکھ روپے ، رحیم یار خان کے لئے 20کروڑ 86لاکھ روپے ، لاہور کے لئے 11 کروڑ 60 لاکھ روپے دئے گئے ہیں۔

ان فنڈز سے بجلی کے بلز کی ادائیگی، فرنیچر کی مرمت، سکولوں میں تعمیراتی کام، بارش سے ہونے والے نقصانات کا ازالہ کیا جائے گا۔

تمام سربراہوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ چھٹیوں میں تمام تعمیراتی کام مکمل کریں ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button