Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

انگلینڈ اور پاکستان کا ٹیسٹ سکواڈ خصوصی طیارے سے ملتان پہنچ گیا

پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیمیں سیریز کا دوسرا ٹیسٹ کھیلنے کےلئے ملتا ن پہنچ گئیں۔

انگلینڈ اور پاکستان کا ٹیسٹ اسکواڈ خصوصی طیارے کے ذریعے ملتان پہنچ گیا، ملتان میں دُھند کے باعث فلائٹ تین گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئی۔

جس کے باعث ٹیموں کا باقی شیڈول معطل کردیاگیا ، اور ٹیموں کو ہوٹل تک محدود کرددیاگیا۔

ذرائع کاکہنا ہے کہ دونوں ٹیموں نے شیڈول کے مطابق ڈی ایچ اے جانا تھا ، جہاں انہوں نے پروگرام میں شرکت کرنا تھی مگر تاخیر کی وجہ سے پروگرام ملتوی کردیا گیا۔

ٹیموں کی آمد سے قبل شہر بھر میں سیکورٹی سخت کردی گئی، ٹیموں کے ممکنہ روٹس پر ٹریفک روک دی گئی، جس کی وجہ سے شہریوں کا پریشان کا سامنا کرنا پڑا، جبکہ بوسن روڑ پر چونگی نو سے لیکر ڈی ایچ اے تک جتنے بھی تعلیمی ادارے تھے بند کردئے گئے تھے۔

دوسری طرف ایڈیشنل آئی جی ڈاکٹر احسان صادق نے جنوبی پنجاب پولیس کی طرف سے انگلینڈ کرکٹ ٹیم کو ملتان آنے پر خوش آمدید کہا ۔

انہوں نے کہا کہ ٹیسٹ میچ کے دوران سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لئے 7000 سے زیادہ پولیس اور دیگر سیکیورٹی ایجنسیوں کے افسران و ملازمین سیکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات ہیں ۔
وہ شوق سے پروگرام کو محفوظ اور کامیاب بنانے کے لئے اپنے فرائض سر انجام دینے کے لئے پر عزم ہیں ۔

میچ کے سیکیورٹی انتظامات کی مانیٹرنگ کیلئے جنوبی پنجاب پولیس آفس میں اے آئی جی آپریشنز قاضی علی رضا کی زیر نگرانی کنٹرول روم قائم کر دیا گیا ہے۔

کنٹرول روم پر تین شفٹوں میں افسران و ملازمان باقاعدہ مانیٹرنگ کی لمحہ بہ لمحہ رپورٹ اعلیٰ افسران کو دیں گے۔

دوسرے ٹیسٹ میچ کا آغاز 9 دسمبر سے ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں ہو گا۔

سی پی او ملتان خرم شہزاد حیدر تمام تر سیکیورٹی انتظامات کی نگرانی کر رہے ہیں، اور تمام اہم مقامات پر سویپنگ بھی کی جا رہی ہے ۔

ایڈیشنل آئی جی ڈاکٹر احسان صادق نے سیکیورٹی کے انتظامات فول پروف بنانے کیلئے سخت ہدایات جاری کی ہیں۔

واضح رہے پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ 9 دسمبر سے ملتان میں شروع ہوگا۔

تین ٹیسٹ میچز کی سیریز میں انگلینڈ کو 0-1 کی برتری حاصل ہے۔

پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو 74 رنز سے شکست دی تھی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button