ایشیاء کپ 2023 : پاکستان کا فاتحانہ آغاز ، نیپال کو 238 رنز سے شکست
ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری ایشیا کپ کے پہلے میچ میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کی بڑی کامیابی ، نیپال کی ٹیم کو 238 رنز سے شکست ، شاہینوں کا فاتحانہ آغاز
یہ بھی پڑھیں ۔
ایشیاء کپ: پاکستان کا نیپال کو جیت کے لئے 343 رنز کا ہدف
ایشیا کپ کے پہلے میچ پاکستان نے نیپال کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا، قومی ٹیم نےکپتان بابر اعظم اور افتخار احمد کی شاندار بیٹنگ کی بدولت نیپال کو 343 رنز کا پہاڑ جیسا ہدف دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں ۔
بابر اعظم کی ون ڈے سنچری، ایک اور ریکارڈ نام کرلیا
پاکستان نے اپنی اننگز کا آغاز کیا تو قومی ٹیم کے اوپنرز جلد ہی پویلین واپس لوٹ گئے، فخر زمان 14 رنز بناکر پویلین لوٹے جب کہ امام الحق 5 رنز بناکر رن آؤٹ ہوئے، اس موقع پر رضوان اور بابراعظم نے ذمہ داری سے بیٹنگ کی، اور مجموعی اسکور 111 رنز پر پہنچادیا۔
رضوان 44 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے تو ان کے بعد آنے والے آغا سلمان 5 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔
اس موقع پر آنے والے بلے باز افتخار احمد نے کپتان کا بھرپور ساتھ دیا، بابر اعظم 151 رنز بنا کر آخری اوور میں آؤٹ ہوئے جب کہ افتخار احمد 71 گیندوں پر 109 رنز کی جارحانہ اننگز کھیل کر ناقابل شکست رہے۔
قومی ٹیم نے مقرر 50 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 342 رنز بنائے۔
نیپال کی جانب سے سومپل کامی نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جب کہ کرن اور سندیپ لمیچا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی جواب میں نیپال کی بیٹنگ لائن شروع ہی سے مسائل کا شکار ہوگئی دس رنز پردو وکٹیں گر گئی ان کو شاہین نے پولین کی رہ دکھائی ۔
دو کھلاڑی آصف اور سمپل کے سوا کوئی بھی وکٹ پر نہ ٹھہر سکے انہوں نے بالترتیب 28اور26رنزبنائے۔
نیپال کی پہلی وکٹ 10 کے رنز پر گری جب کشال بھڑتل 8 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، انہوں نے اپنی اننگز میں 2 چوکے لگائے ۔ پہلی وکٹ کے گرتے ہی نیپالی کپتان روہت پاڈل بھی بغیر کھاتہ کھولے صفر پر پویلین لوٹ گئے ، ان کو شاہین شاہ آفریدی نے ایل بی ڈبلیو کیا۔
تیسری وکٹ 4 رنز کے اضافے کے بعد 14 کے مجموعی سکور پر گری جب آصف شیخ 5 کے انفرادی رنز پر نسیم شاہ کی گیند پر افتخار احمد کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے، اور اسی طرح وقفے وقفے سے نیپال کی وکٹیں گرتی رہی، کوئی کھلاڑی جم کر پاکستانی پیسرز کا مقابلہ نہ کر سکا ۔یوں نیپال کی ٹیم 104 رنز بنا سکی۔
گلشن نے 13 رنزکی اننگز کھلیی تین کھلاڑی صفر پر آوٹ ہوئی شاہین نے دو ،شاداب کے چار حاث نے دو نسیم اور نوازنے ایک ایک وکٹ حاصل کی، مین آف دی میچ بابر اعظم رہے۔
شاداب خان نے 4، شاہین آفریدی نے 2،نواز اور نسیم شاہ نے 1،1 وکٹ حاصل کی ۔