Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

پاکستان کا وائٹ بال اور ریڈ بال کرکٹ ٹیمز الگ بنانے کا فیصلہ

2026 کے اوائل میں دونوں ٹیمز علیحدہ علیحدہ کر دی جائیں گی، چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے کہا ہے کہ 2026 کے آغاز میں وائٹ بال اور ریڈ بال کی کرکٹ ٹیمز علیحدہ کر دی جائیں گی، وہ لاہور میں قذافی سٹیڈیم میں صحافیوں کے سوالوں کے جواب دے رہے تھے۔

ائی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپین شپ 2025 میں ٹیم کی کارکردگی کے سوال پر انہوں نے کہا کہ 2026 کے اوائل میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے سلیکشن کمیٹی اس بات پہ کام کر رہی ہے اور وہ وائٹ بال اور ریڈ بال کی کرکٹ ٹیمز علیحدہ علیحدہ بنا دیں گے، ہمیں کارکردگی چاہیے جس کے اوپر ہماری سلیکشن ٹیم بھرپور کام کر رہی ہے۔

آنے والے وقت میں اپ دیکھیں گے کہ کس طرح کرکٹ اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کرتی ہے، انہوں نے مزید کہا کہ مجھے اپنی سلیکشن ٹیم پہ پورا بھروسہ ہے، جیسے ان کی محنت کی بدولت پاکستان نے ہم سیریز جیتی ہیں اسی طرح پاکستان مستقبل میں بھی اپنی جیت کا سفر جاری رکھے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button