تنخواہوں میں 30 فیصد اور پنشنرز میں 5 فیصد اضافہ انسانی بنیادی حقوق کی صریحاً خلاف ورزی : رانا ولایت علی
ریٹائرڈ ڈپٹی ڈی ای او سیکنڈری رانا ولایت علی نے کہا ہے کہ نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے پنجاب کے ملازمین اور پنشنرز کا رگڑا لگاتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کردیے ہیں، جس سے پنجاب کے ملازمین کی تنخواہوں میں 30 فیصد اور پنشنرز میں 5 فیصد اضافہ کرکے انسانی بنیادی حقوق کی صریحاً خلاف ورزی کی گئی ہے۔
جبکہ وفاق ، سندھ ، بلوچستان اور کے پی کے کے ملازمین کی رننگ تنخواہوں میں گریڈ ایک تا سولہ پینتس فیصد گریڈ سترہ سے تا بائیس تک 30 فیصد ایڈہاک الاونس دیا جاچکا ہے، اور پنشنرز کو ساڑھے سترہ فیصد اضافے کے ساتھ پنشن کی ادائیگی کی گئی ہے۔ جبکہ پنجاب کے ملازمین اور پنشنرز کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک سمجھ سے بالاتر ہے۔
انہوں نے کہا کہ وہ حکومت کے اس اقدام کی پرزور مذمت کرتے ہیں اور پنجاب کے ملازمین اور پنشنرز کی تنظیمیں کوشش کریں کہ اپنے حقوق کیلے اکھٹے ہوجائیں، اور تحصیل اور ضلعی سطح پر احتجاج کریں تاکہ پنجاب کے ملازمین اور پنشنرز کو انکے حقوق فوری مل سکیں۔