Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

پی ایس ایل 8 : آؤٹ ہونا میچ کا ٹرننگ پوائنٹ ثابت ہوا ، محمد حارث

پشاور زلمی کے افتتاحی بلے باز محمد حارث کا کہنا ہے کہ میرا آوٹ ہونا میچ کا ٹرننگ پوائٹ تھا۔احسان اللہ لکی رہا ، میرے سامنے نہیں آیا ۔

ملتان سٹیڈیم صحافیوں سے گفتگو تے ہوئے انہوں نے کہا بابر نے پلان دیاکہ کس طرح کھیلانا ہے، انہوں نے اوورز کی تقیسم کے ساتھ بتایا کہ 20 رنز تک آسانی سے بنائے جاسکتےہیں، ہر گیند پرچھکا نہیں لگایا جاسکتا اس لئے ٹھہرکر کھیلنا تھا، میرا آوٹ ہونا میچ کا ٹرننگ پوائنٹ تھا ، غلطی میری تھی بہت آگے نکل گیا اور پھرتھرو ڈائریکٹ ہوگئی اگر میں وکٹ پر ہوتا تو ٹیم نے اور بھی آسانی کردیتا۔

کراچی کی نسبت ملتان کی وکٹ مشکل ہے، بال کبھی بیٹھ رہی تھی کبھی باونس تھا، لیکن میرے بلے پر گیند آرہی تھی احسان اللہ اج لکی رہ گیا سامنے نہیں آیا، میں اس کی تیاری کرکے آیا تھا وہ کے پی کے میں میرے ساتھ کھیلتا ہے اس لئے اس کی کمزوریاں مجھے پتا ہیں مگر بدقسمتی سے اس کاسامنا نہ ہوسکا۔

انہوں نے کہا کہ کامران اکمل نے بہت چھی ٹیکنک بتائیں اور کئی شارٹس درست کیں، خوشدل کوجو چھکا مارا اسکا کریڈٹ کامران بھائی کو دیتا ہوں۔

انہوں نے کہا فیلڈنگ کا کام ہورہا ہے جلد اپنی غلطیوں پر قابوپا لیں گے ، ٹاس جیت کر بالنگ تھوڑی ڈھیلی کی، کچھ فیلڈنگ میں بھی خرابی ہوئی جس کی وجہ سے بینیفٹ نہ اٹھا سکے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button