Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی،21 گاڑیاں بند،27 کے چالان

ڈپٹی کمشنر ملتان عامر کریم خاں کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ کی کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جنرل بس سٹینڈ پر بھرپور ایکشن کیا گیا، اس موقع پر کرونا حفاظتی انتظامات نہ کرنے پر 21 کمرشل گاڑیاں تھانہ بند کرکے 27 بسوں و ویگنوں کے چالان اور 1 لاکھ 18 ہزار روپے کے جرمانے عائد کئے گئے۔
سیکرٹری آر ٹی اے رانا محسن نے گاڑیوں کی چیکنگ و آپریشن کی نگرانی کی، اور ٹرانسپورٹرز کو کرونا ایس او پیز یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی۔
اس موقع پر سیکرٹری آر ٹی اے رانا محسن کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر مسافروں کیلئے حفاظتی انتظامات کئے جارہے ہیں تاکہ کرونا وائرس کو پھیلنے سے روکا جاسکے۔
انہوں نے کہا کہ ضلع بھر میں ایس او پیز پر عملدرآمد کرانے کیلئے کریک ڈاؤن جاری ہے ، عوام کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے جاری مہم میں ضلعی انتظامیہ کا ساتھ دیں۔
قبل ازیں سیکرٹری آر ٹی اے رانا محسن نے جنرل بس سٹینڈ کا دورہ بھی کیا ، اور ٹرانسپورٹرز کی جانب سے کرونا ایس او پیز کے حوالے سے اقدامات بھی جائزہ لیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button