اے ڈی پی پروگرام کے داخلہ شیڈول کا اعلان
![](https://dreporters.com/wp-content/uploads/2021/11/images-1-4.jpeg)
بہاء الدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے زیر انتظام اے ڈی اے/ اے ڈی ایس ضمنی امتحان 2022 (جو کہ اینیول سسٹم کے امتحان کا آخری چانس ہے) کے لیے داخلہ فارم و فیس جمع کروانے کا شیڈول جاری کر دیا گیا۔
اعلامیہ کے مطابق سنگل فیس کے ساتھ فیس جمع کروانے کی آخری تاریخ 17 فروری ڈبل فیس کے ساتھ فیس جمع کروانے کی آخری تاریخ 24 فروری ہے جبکہ تین گنا فیس کے ساتھ فیس جمع کروانے کی آخری تاریخ امتحان کے انعقاد سے ایک ہفتہ قبل تک جمع کرائی جاسکتی ہے۔
امتحانی فیس ک شرح اے ڈی اے6000 اے ڈی ایس6000 پریکٹیکل فیس ( فی مضمون ) مبلغ 2000 مضمون تبدیلی فیس 2500 صرف انگلش ( میڈیکل اور فاضل کی بنیاد پر) ./ 10000 مقرر کی گئی ہے۔
داخلہ فارم صرف اور صرف متعلقہ بینک کے توسط سے ہی وصول کیا جائے گا نیز بینک نامکمل داخلہ فارم وصول نہیں کرے گاش نامکمل داخلہ فارم واپس ارسال کر دیا جائے گا، دوبارہ جمع کر وانے کی صورت میں نئی فیس کا اطلاق ہوگا ۔