Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

کفر ٹوٹا خدا خدا کرکے ؛ گورنر نے کلیم اللہ کے قتل کا نوٹس لےلیا، انکوائری تشکیل

گورنر کا زکریا یونیورسٹی میں طالبعلم ک قتل کا نوٹس، رپورٹ طلب کرلی، یونیورسٹی حکام نے بھی انکوائری کمیٹی بنادی۔
تفصیل کے مطابق زکریا یونیورسٹی میں 14اگست کو قتل ہونے والے فوڈ سائنسز کے طالبعلم کلیم اللہ کے کیس میں نیا موڑ آگیا، زکریا یونیورسٹی نے تو کوئی کارروائی نہیں کی ، مگر گورنر نے آخرکار ایک ماہ بعد قتل کا نوٹس لیتے ہوئے اس بارے میں رپورٹ طلب کرلی اور ہدایت کی ہے کہ اس معاملے کی انکوائری کرکے رپورٹ ارسال کی جائے ۔
جس کے بعد زکریا یونیورسٹی نے ایک انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی، جس میں دوسابق آر اوز ساتھ سیکورٹی آفیسر کو رکھا گیا ہے کمیٹی کے چیئرمین شعبہ سیاسیات کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر مقرب اکبر ہوں گے، جبکہ ممبران میں ڈائریکٹر بائیو ٹیکنالوجی پروفیسر ڈاکٹر ریحان صادق شیخ اور ٹرانسپورٹ آفیسر محمد زاہد اقبال خان شامل ہوں گے۔
کمیٹی فوری طور پرانکوائری کرکے رپورٹ وائس چانسلر کو جمع کرائے گی، یونیورسٹی حکام نے کمیٹی کا نوٹیفکیش جاری کردیا ہے ۔
واضح رہے اسلامی جمیعت طلبا کے کارکن کلیم اللہ کو آوٹ سائیڈر اویس جٹ نے خنجر کے وار کرکے قتل کردیاگیا ملزم اس وقت پولیس کی حراست میں ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button