Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

واپڈا ٹاؤن فیز تھری : فائلیں بغیر رجسٹری و انتقال فروخت کرنے کا انکشاف

واپڈا ٹاؤن فیز III کی اڑھائی ارب روپے سے زائد کی فائلیں بغیر رجسٹری و انتقال فروخت کرنے کا انکشاف، انویسٹرز نے بھی ایک ارب روپے سے زائد کمالئے۔
ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ واپڈا ٹاؤن سوسائٹی نے 2015 میں فیز III کے لئے انویسٹر واجد رسول اور اللہ ڈتہ کے ذریعے 600بکنال زمین حاصل کی، زمین مالکان کو صرف ایڈوانس کی ادائیگی کرکے سٹھا کروالیا گیا اور بقیہ رقم ادائیگی کے بعد زمین منتقلی کا معاہدہ طے پایا، سوسائٹی نے زمین ادارہ کے نام منتقل ہونے سے پہلے ہی فائلیں تیار کرکے فروخت کرنا شروع کردی اور صرف دو سال کے اندر ہی تمام فائلیں فروخت کرکے 2 ارب 40 کروڑ روپے سے زائد رقم اکٹھی کرلی گئی۔
الاٹیز کو فائلیں تو دے دی گئی مگر تاحال انویسٹر واجد رسول اور اللہ دتہ نے بقیہ رقم ادا کی اور نہ ہی زمین کی رجسٹری کروائی ہے، جس کی وجہ سے دو ہزار سے الاٹیز پریشان ہیں۔
دوسری جانب انویسٹر واجد رسول اور اللہ ڈتہ نے واپڈا ٹاؤن فیز III کے سابق انچارج مقبول حیدر اور متعلقہ پٹواری فخر عباس‘ ابراہیم کی ملی بھگت سے مذکورہ 600 کنال اراضی کے عوض 3750 مرلہ کی فائلیں لیکر مہگنے داموں فروخت بھی کردی ۔
واضح رہے کہ قوانین کے مطابق رقبہ سوسائٹی کے نام منتقل ہوئے بغیر فائلز فروخت نہیں کی جاسکتی ، مگر واپڈا ٹاؤن فیز IIIبمیں تمام قوانین کی دھجیاں اڑادی گئی ، اور اربوں روپے کی لوٹ مار کے بعد اب الاٹیز کی بات تک سنی نہیں جارہی، واپڈا ٹاؤن فیز III کے الاٹیز نے چیف جسٹس سپریم کورٹ اور چیئرمین نیب سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button