Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

پیغام یونین میپکو کا بڑا اعلان

میپکو ایمپلائز پیغام یونین کا اجلاس زیر صدارت خواجہ ظہور بٹ منعقد ہوا ۔
اجلاس سے واپڈا پیغام یونین فیڈریشن صوبائی سیکرٹری جنرل جنوبی پنجاب چوہدری محمد نواز چدھڑ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 6 ستمر پاکستان کا یوم دفاع ہے، اس دن ہماری بہادر فوج نے نہایت چابک دستی سے اپنے دشمنوں کو ایسی مات دی کہ دنیا حیران ہوگئی، پاکستان کی افواج قابل تحسین ہیں۔
پاکستان ایسا ملک ہے جو اسلام کی بنیاد پہ معرز وجود میں آیا ، اس کی نظریاتی سرحدیں اور اس کی سرحدی سرحدوں کی حفاظت پاک فوج نے نہایت اعلی طریقے سے سر انجام دی ،جس کیلے پیغام یونین پاکستانی افواج بحری بری اور فضائیہ کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔
خواجہ ظہور بٹ نے خطاب میں کہا کہ پیغام یونین کے جیسا کہ علم میں آیا ہے کہ پبلک اکاونٹس کمیٹی نے ان ملازمین کے بارے میں ٹرانسفر کا کہا ہے جن کو دو سال سے زیادہ عرصہ ہو چوکا ہے ، پیغام یونین ایک نیشنل انڈسٹریل ریلیشن کمیشن اور رجسٹرار ٹریڈ یونین سے باقاعدہ تصدیق شدہ اور رجسٹرڈ ہے، اس کے عہددار بےغیر رجسٹرار کی منظوری کے ٹرانسفر نہیں ہو سکتے۔
خواجہ ظہور بٹ نے سینئر عہدداران کو ہدایات دیتے ہو کہا جن عہدداران کی نیو نوٹیفکشن ہیں ان کی لسٹیں بنا کر اتھارٹی کو مہیا کی جائیں اور کہا جائے کہ ان ملازمین کی بے غیر رجسٹرار کی منظوری کے ٹرانسفر نہیں ہو سکتی ، اور جن عہدداران کا پرانی نوٹیفیکشن ہے ان عہدداران کو چاہیے وہ اپنی نئی نوٹیفیکشن جاری کروائیں بصورت دیگر پیغام یونین ان عہدداران کی قانونی طور پر ٹرانسفر نہیں رکوا سکے گی ۔
پیغام یونین اتھارٹی سے مطالبہ کرتی ہے جن عہدداران کی نیو نوٹیفیکشن ہے ان کے ہرگز ٹرانسفر نہ کریں ۔
اجلاس میں اے ڈی ساجد ملک خدا بخش بوسن عطا الرحمن حیدر علی اشفاق محمود انصاری محمد اجمل انصاری محمدنعیم جماعت علی شاہ رمضان خان اور دیگر عہدداران نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button