Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

انسٹیٹیوٹ فار بلائنڈز کو مڈل سے ہائی کا درجہ دینے کا اعلان

ڈپٹی کمشنر ملتان عامر کریم خاں نے کہا کہ سفید چھڑی کے عالمی دن کے سلسلے میں سپیشل بچوں کیلئے سپورٹس فیسٹول کرایا جائے گا ، جبکہ انسٹیٹیوٹ فار بلائنڈز کو مڈل سے ہائی کا درجہ بھی دیا جائے گا۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز سفید چھڑی کے عالمی دن کے موقع پر انسٹیٹیوٹ فار بلائنڈز میں ایک تقریب کے دوران نابینا بچوں میں سفید چھڑیاں تقسیم کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پر ڈسٹرکٹ آفیسر سپیشل ایجوکیشن میاں ماجد بھی موجود تھے، جبکہ تقریب میں سپیشل بچوں اور سول سوسائٹی کے اراکین نے بھی شرکت کی۔
ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے کہا کہ سپیشل بچوں کو معاشرے کا فعال رکن بنانا ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے۔جسمانی معذوری کے باوجود تعلیم حاصل کرنے والے بچوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔
ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ سپیشل ایجوکیشن کے تمام اداروں کو مکمل فعال کرینگے تاکہ سپشل بچوں کی تعلیم و تربیت بہتر انداز میں کی جاسکے۔
ڈسٹرکٹ آفیسر سپیشل ایجوکیشن میاں ماجد نے استقبالیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ سپیشل بچوں کیلئے سپورٹس فیسٹول اور دیگر سرگرمیوں کا انعقاد کرکے انکی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔
بعد ازاں سپیشل بچوں نے ٹیبلوز بھی پیش کئے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button