Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

سابق چیئرپرسن تعلیمی بورڈ ملتان پر پھر الزامات لگنے لگے

سابق چیئرمین بورڈ اور موجودہ ڈی ای او زنانہ شمیم اختر سیال پر من مانیاں کرنے کے الزامات سامنے آگئے،3 لاکھ کی ردی اور کباڑ 70 ہزار کا فروخت کر دیا، پینٹ کروانے کے لیے ڈپٹی ڈی ای اوز کو فی کس 60 ہزار روپے جمع کرانے کا حکم۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسر زنانہ ملتان ڈاکٹر شمیم اختر سیال جنہیں تعلیمی بورڈ ملتان سے متعدد شکایات کی بنا پر قبل از وقت چیٸر پرسن کے عہدے سے ہٹایا گیا تھا نے ڈی ای او کا چارج سنبھالتے ہی من مانیاں شروع کر دیں، اور اپنے ایک اہلکار طارق کے ساتھ مل کر 3 لاکھ روپے سے زاٸد کی ردی اور کباڑ جس میں لوہا، الماریاں وغیرہ شامل ہیں صرف 70 ہزار روپے میں فروخت کر دیا ، اور سٹور سمیت دفاتر کو پینٹ کرانے کا ٹھیکہ اپنے آباٸی علاقے کچہ کھوہ کے ٹھیکیدار کو دے دیا،ل۔

جبکہ ایک اور ذراٸع کا دعویٰ ہے کہ ایک لاکھ 75 ہزار کا کباڑ بیچا گیا مگر کاغذوں میں صرف 70 ہزار ظاہر کیے گیے ہیں جبکہ اس سامان کی اصل مالیت تقریباً 3 لاکھ سے بھی زاٸد تھی۔

مزید براں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ڈی ای او نے سٹور سمیت دیگر 2 کمروں کو پینٹ کرانے کا ٹھیکہ بھی اپنے ”خاص“ آدمی کو دیا ہے اس کے لیے انہوں نے ڈپٹی ڈی ای او صدر اور سٹی کوساٹھ ساٹھ ہزا روپے بھی دینے کا حکم کا حکم جاری کیا ہے ۔

تعلیمی حلقوں نے محکمہ تعلیم سکولز سے فوری انکواٸری کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button