Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ڈی رپورٹرز ایکسکلوزیو:خسارے میں چلنے والی زکریا یونیورسٹی میں ٹیچروں کی بچوں کی بھرتی کےلئے پھر اسامیاں مشتہر

ڈی رپورٹرز ایکسکلوزیو: زکریا یونیورسٹی اس وقت 70کروڑ سے زائد خسارے کا شکار ہے، مگر اس کے کرتا دھرتا جس شاخ پربیٹھے ہیں اس کو کاٹ رہے ہیں۔
جس کی مثال اساتذہ اور دیگر افسروں کی بھرتی کا اشتہار ہے، اس سے قبل درجنوں اساتذہ کی بھرتی کا شتہار دیا جاچکا ہے ۔

ایسے میں جب ڈیلی ویجز ملازمین کو مستقل کرنے پر تمام اساتذہ بجٹ خسارے کارونا رو رہے تھے اوران کی مستقلی کو روکنے کے تمام حربے استعمال کررہے تھے، اب طویل خاموشی چھائی ہے کیونکہ اس بھرتی کی آڑ میں یونیورسٹی کے ٹیچروں کے بچوں اور افسروں کے بچوں کو نوازنے کاپلان ترتیب دے دیا گیا ۔

’’ڈی رپورٹرز‘‘کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق اس بھرتی کے آڑ میں چیئر مین ہال کونسل پروفیسر ڈاکٹر اکبر انجم اور حال ہی میں یونیورسٹی جوائن کرنے والے پروفیسر ڈاکٹر عبدالقادر بزدار کی صاحبزادیوں کو لیکچرر تعینات کیا جائے گا۔

ڈاکٹر عبدالقار بزدار کے بارے میں یہ عام ہے کہ وہ وزیر اعلیٰ بزدار کے قریبی رشتہ دار ہیں، ان کی تعیناتی کے بعد اب انکی صاحبزادی کی تعیناتی بھی پکی ہے ۔

جبکہ ڈاکٹر اکبر انجم ماضی میں بھرتی کی دو ناکام کوشش کے بعد تیسری بار کوشش کر رہے ہیں، ان کی بیٹی جو ساہیوال میں تعینات ہے کو زکریا یونیورسٹی جوائن کرانا چاہتے ہیں۔

اس بھرتی کے کے علاوہ ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ، اسسٹنٹ پروفیسر ہسٹری ، لیکچرر انگریزی، پبلک ایڈمنسٹریشن، اسسٹنٹ انجینئر، ویب سائٹ ڈویلپر، ریسرچ ایسوسی ایٹ کی اسامیوں پر بھرتی ہوگی، جس کےلئے 5 جولائی تک درخواستیں جمع کرائی جاسکتی ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button