زکریا یونیورسٹی کے ڈپٹی رجسٹراروں نے رجسٹرار پر عدم اعتماد کردیا

زکریا یونیورسٹی کے تین ڈپٹی رجسٹراز کی بھرتی اور ترقی پر دو امیدواروں نے کیس فائل کررکھا ہے ، مسز نسرین اختر اور انجینئر فراز ملک کی درخواست پر گورنر نے 26 ستمبر کو تمام فریقین کو بلا رکھا ہے۔
گزشتہ روز تین ڈپٹی رجسٹرار محمد اقبال ، طاہر محمود اور مسز شہلا گل نے وائس چانسلر سے ملاقات کی، اور اپنے کیس بارے بریفنگ دی ۔
انہوں نے کہا کہ اس کیس میں یونیورسٹی کی طر ف سے رجسٹرار کو نہ بھیجا جائے، پہلے بھی رجسٹرار نے ہمارے خلا ف بیان دے دیا تھا، جس سے کیس خراب ہوگیا۔
یہ پہلا موقع تھا کہ یونیورسٹی کا افسر اپنے ادارے کے خلاف بیان دیا۔
انہوں نے وائس چانسلر سے اپیل کی کہ درخواست گزار مسز نسرین اختر یونیورسٹی ملازم کی اہلیہ ہیں، ان کو راضی کیا جائے اوراس معاملے کو سلجھایا جائے ۔
جس پروائس چانسلر نے یقین دہانی کرائی کہ معاملے کو سنجیدگی سے لیا جائے گا ۔
مسزنسرین کے شوہر سے درخواست کی جائے گی
یونیورسٹی سے چانسلر کے اجلاس میں کسی دوسرے شخص کو بھیجا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق وائس چانسلر نے درخواست گزار خاتون اور ان کے اہل خانہ سے رابطہ نہیں کیا ، ان کاکہنا ہے کہ ہم اپنا حق مانگ رہے ہیں ،کسی کے روزی کے پیچھے نہیں ہیں اس لئے کیس لڑر ہے ہیں ۔مرضی کا افسر بھیجنا چاہتے ہیں جو ان کے حق میں بیان دے۔