Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زکریا یونیورسٹی: رجسٹرار اور کنٹرولر کی کنٹریکٹ پر تعیناتی کرنے کا فیصلہ، درخواستیں طلب

زکریا یونیورسٹی حکام نے سپریم کورٹ اور چانسلر کے احکامات کی روشنی میں کنٹریکٹ پر رجسٹرار اور کنٹرولر تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کےلئے درخواستیں طلب کرلی گئیں ہیں۔

20 گریڈ کے رجسٹرار اور کنٹرولر کےلئے عمر کی حد 45 سال رکھی گئی ہے جبکہ اعلیٰ تعلیم کے ساتھ فرسٹ کلاس پوسٹ پر کام کرنے کا 10 کا تجربہ ہونا ضروری ہے۔

امیدواروں کو یونیورسٹی ویب سائٹ کے ذریعے آن لائن درخواست دینی ہوگی اور اس کے بعد ڈگریوں، رزلٹ کارڈز، ٹرانسکرپٹس اور سرٹیفکیٹس کی تصدیق شدہ کاپیوں کے ساتھ آن لائن درخواست فارم کی کاپیاں جمع کرائیں گے، آن لائن کے علاوہ دیگر درخواستوں پر غور نہیں کیا جائے گا، ایک سے زیادہ پوسٹوں کے لیے درخواست دینے والے امیدوار ضروری دستاویزات کے ساتھ علیحدہ درخواست فارم جمع کرائیں۔

درخواستوں کے ساتھ کمپیوٹر جنریٹڈ بینک ڈرافٹ (نا قابل واپسی) ہر پوسٹ کے لیے 3000 روپے کا ہوگا۔

درخواست فارم پر ایک تازہ ترین پاسپورٹ سائز کی تصویر چسپاں ہونی چاہیے، سرکاری/ نیم سرکاری محکمے یا خود مختار ادارہ کی خدمت میں پہلے سے موجود امیدواروں کو مقررہ تاریخ کے اندر مناسب چینل کے ذریعے درخواست دینی ہوگی، بصورت دیگر ان کی درخواست پر غور نہیں کیا جائے گا۔

انٹرویو کے لیے صرف شارٹ لسٹ کیے گئے امیدواروں کو بلایا جائے گا جس کے لئے کوئی ٹی اے ڈی اے ادا نہیں کیا جائے گا۔

یونیورسٹی کے پاس یہ حق محفوظ ہے کہ وہ کسی بھی مشتہر پوسٹ کو پُر نہ کرے/ واپس نہ لے/ بغیر کوئی وجہ بتائے کسی بھی پوسٹ کو ختم کردے۔

درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ 15 مئی 2025 ہے، آن لائن ایپلیکیشن پورٹل شام 04:00 بجے بند ہو جائے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button