لیو انکیشمنٹ کے رولز میں تبدیلی، زکریا یونیورسٹی کے افسر میدان میں آگئے
زکرین آفیسرز آلائنس کے رہنماؤں رانا جنگ شیر ,ملک خلیل احمد کھور,سید شہزاد علی شاہ,چوہدری زاہد محمود, عظمت علی ,عمر ان شیخ,راؤ فاروق احمد ,مظفر احمد, منور حسین, ندیم اعظم,فیصل اکرام,فضل الہی , سعود مینر,ملک حمزہ,محمد عارف نے پنجاب حکومت کے لیو انکیشمنٹ کے رولز میں تبدیلی ودیگر مالی مراعات میں کمی کے ظالمانہ ,ملازمین دشمن فیصلے کی بھر پور مذمت کی ۔
انھوں نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ فوری طور پر یہ نوٹیفکیشن واپس لیں ورنہ ہم لاھور سول سیکٹریٹ کے سامنے جمع ہوکر احتجاج کریں گے، اور دیگر تنظیموں کے ساتھ ملکر ان فیصلوں کے خاتمے تک سکون سے نہیں بیٹھیں گے۔
سرکاری ملازمین کے اتحاد اور اتفاق سے کی گئی کوششوں پر حکومت کو ان ظالمانہ فیصلوں کو واپس لینے پر مجبور کر دیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ملازمین اس مہنگائی کے دور میں سخت پریشان ہیں۔
جامعہ زکریا اور پنجاب یونیورسٹی کی سنڈیکیٹ، سینٹ نے فیصد 15 ڈسپیرٹی الاؤنس منظور کر رکھا ھے، پنجاب گورنمنٹ وہ بھی بقایا جات کے ساتھ ادا کرنے کے احکامات جاری کر ے ۔
بصورت دیگر یونیورسٹیوں کے ملازمین قلم چھوڑ ہڑتال کرنے پر حق بجانب ہوں گے۔